Wednesday, June 19, 2024
Homesliderحیدرآباد کی پنجاب کے خلاف پلے آف کی جنگ 

حیدرآباد کی پنجاب کے خلاف پلے آف کی جنگ 

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: اپنے گزشتہ میچ جیتنے والی کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں ہفتہ کو آئی پی ایل کے میچ میں پلے آف میں مقام کی امید روشن رکھنے کے لئے نبردآزما ہوں گی۔حیدرآباد دس میچوں میں چار فتوحات ، چھ ناکامیوں اور 8 نشانات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پنجاب کی ٹیم دس میچوں میں چار فتوحات ، چھ ناکامیوں اور 8 نشانات کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ پلے آف کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو اپنے باقی چار میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنا پچھلا میچ جیت کر اس مقابلے میں شرکت کررہی ہیں اور حوصلے دونوں کے بلند ہیں۔ حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو آٹھ وکٹ سے اور کنگز الیون پنجاب نے دہلی کیپیٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم نے راجستھان رائلز کے خلاف توقع کے مطابق کارکرد گی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح ہم نے میچ شروع کیا وہ لاجواب تھا۔ ہم پاور پلے کے بعد واپسی کرنے میں کامیاب تھے ۔ یہ ایک مکمل کھیل تھا جیسا کہ ہم چاہتے تھے ۔

دہلی کے خلاف شاندار جیت سے حوصلہ افزا پنجاب کے کپتان لوکیش راہول نے کہا کہ کوئی بھی میچ جیتنے کے لئے ٹیم کے ٹاپ بیٹنگ آرڈر کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے ۔ راہول نے کہا کہ جب آپ چھ بیٹسمینوں اور آل راؤنڈر کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو پھر میچ میں برقرار رہنے کے لئے ٹاپ چاربیٹسمینوں میں سے ایک کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہول نے کہا کہ آخری میچ کے بعد سے محمد سمیع کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ مستقل طور پر بہتر کارکرد گی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ نے میچ کے پاور پلے میں دو اور ڈیتھ اوورز میں ایک اوورکیا۔ انہوں نے یارکرکی عمدہ گیندیں پھینکیں۔ امید ہے کہ ہمارے بولر اس کارکردگی کو بھی آئندہ میچوں میں برقرار رکھیں گے ۔