Tuesday, May 14, 2024
Homesliderحیدرآباد کے سیلاب سے ایل بی نگر زون سب سے زیادہ متاثر

حیدرآباد کے سیلاب سے ایل بی نگر زون سب سے زیادہ متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ایل بی نگر زون ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں اکتوبر حیدرآباد میں 2020 کے سیلاب کے دوران بہت زیادہ نقصان ہوا ، اس زون کی کچھ مقامات  نو دن تک پانی میں ڈوبے رہے  اور علاقے کے جھیل میں تبدیل ہوجانے  کی وجہ سے  ہفتوں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں  شدید بارش کے دوران 170 کالونیوں میں بھی سیلاب کی صورت حال تھی ۔

جی ایچ ایم سی کا ایل بی نگر زون اب موجودہ ڈرین نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے علاوہ اسٹورم واٹر ڈرین کے نئے نیٹ ورک کی تعمیر  پر بھی توجہ دے رہا ہے۔اسی مناسبت سے  عہدیداروں نے سیلاب کے پانی کی نکاسی کےلئے  نالے کے موجودہ نیٹ ورک اور دریائے موسٰی میں پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر ایک تفصیلی مطالعہ کیا ہے جس میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ا س مطالعہ میں فی الحال  40،137 میٹر کا ایک بڑا نالی نیٹ ورک ہے اور ہم نے 33،512 میٹر کا اضافی نالی نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ اس کے ذریعہ  موسی ندی  میں جھیلوں سے پانی کے آزادانہ بہاو کو یقینی بنانا ہے۔ ناگول چرووو ، کماری کنٹہ ، بتھوکما کنٹہ اور کیڑا چیروو میں پانی کے بہاو کو بہتر بنانے کے لئے کسی قسم کی کوئی فراہمی نہیں ہے۔

ناگول علاقے  کے تحت  عہدیدار موجودہ نالیوں کے نیٹ ورک کو دوبارہ تشکیل دینے کی تجویز کر رہے ہیں اور ایک نیا نیٹ ورک قائم کر رہے ہیں تاکہ لنک نیٹ ورک کو موسی ندی میں پانی کے بہاؤ کی سہولت فراہم ہو۔ان منصوبوں کے تحت ، پیڈا چیروو سے چننا چیروو ، چننا چیروو سے بینڈلاگوڈا چیروو ، بینڈلا گوڈا چیروو سے ناگول چیروو اور ناگول چیرو سے دریائے موسی تک نالوں کا نیٹ ورک  تیار کیا جارہا ہے ۔