Sunday, May 19, 2024
Homesliderحیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ  کےکئی علاقوں میں شدید بارش

حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ  کےکئی علاقوں میں شدید بارش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد میں چہارشنبہ کی رات شدید بارش ہوئی جس کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا اورشہر میں اوسطا 35.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔خیریت آباد ، بالانگر ، سروو نگر اور اوپل سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں رات میں شدید  بارش ہوئی۔کاپرا میں سب سے زیادہ 118 ملی میٹر بارش ہوئی ، اس کے بعد مولاعلی میں 114.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کوکٹ پلی ، سرلنگم پلی ، شیخ پیٹ ، حیات نگراور ملکاجگیری میں بھی ہلکی  سے  شدید بارش ہوئی۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد کی پیش قیاسی کے مطابق  شہر میں  اگلے چند دنوں تک مختلف مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ دن بھر ابر آلود رہے گا۔چہارشنبہ کی رات تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں بھی زبردست بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ 40 ملی میٹر بارش عادل آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

کاماریڈی ، نرمل ، کمورم بھیم ، مولگو ، جگتیال اور بھدرری کوٹھاڈیم سمیت دیگر اضلاع میں بھی بھاری بارش ہوئی۔حکام نے تلنگانہ کے متعدد اضلاع کے لئے آئندہ   پانچ دنوں تک گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا انتباہ  بھی دیا ہے ۔آئی ایم ڈی کے مطابق ، عادل آباد ، کمارم بھیم آصف آباد ، مانچیرال ، نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنہ سرسیلا ، کامریڈی ، جئے شنکر بھوپالپالی ، ملگو ، بھدرادری کوٹھگدیم ، کھمام ، نلگنڈہ ، سوریاپیٹ اور دیگر اضلاع میں مختلف مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

دو دنوں میں دونوں شہروں میں مختلف موسم رہا کیونکہ جہاں ٹینک بنڈ سے لیکر پرانے شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے شدید بارش ہورہی تھی دوسری جانب نئے شہر میں ایک بوند بارش نہیں ہوئی بلکہ درجہ حرارت اپنے عروج  پر تھا ۔سکندرآباد کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی وجہ سے عوام نے سر درد اور قے ہونے کی شکایات بھی کی ہے ۔