Friday, May 17, 2024
Homesliderحیدرآباد یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع

حیدرآباد یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے امتحانات اور تعلیمی سال 2020-21 کے مختلف کورسز میں داخلے کے لئے آن لائن درخواستیں 3 اپریل سے 22 مئی تک طلب کی تھی لیکن اب  اس نے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 30 جون کی توسیع کردی ہے۔

یونیورسٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک کی موجودہ صورتحال پرغورکرنے کے بعد کیا گیا ہے۔132 کورسز میں داخلے کے لئے جملہ2456 سیٹیں پیش کی جارہی ہیں جن میں 16 مربوط کورسز ، 41 پی جی کورسز ، 15 ایم فل ، 10 ایم ٹیک اور 46 پی ایچ ڈی شامل ہیں۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ مزید اپ ڈیٹس کے لئے ویب سائٹ دیکھتے رہیں اور مزید تفصیلات یونی ورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ http://www.acad.uohyd.ac.in/