Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیخاطیوں پر حملے کےلئے امریکہ کو سعودی کے حکم کا انتظار

خاطیوں پر حملے کےلئے امریکہ کو سعودی کے حکم کا انتظار

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ سعودی تیل حملے کے جواب کے لئے نشانے اور ہتھیار کے ساتھ تیار ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی تیل سربراہی  پرحملہ کیا گیا، یقین کرنےکی وجہ موجود ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں، نشانہ اور ہتھیار بند بھی ہیں لیکن  تصدیق پر منحصر ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب  سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کسے حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے؟ ہم سعودی عرب سے سننا چاہتے ہیں کہ کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔امریکی صدر نے امریکی محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا اور کہا کہ ضرورت پڑے تو اسٹرٹیجک پیٹرولیم ریزرو سے مناسب مقدار میں تیل لیا جائے، مقدارکا تعین مارکیٹ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا ۔

سعودی عرب میں ڈرون حملے کے بعد ملک کی مجموعی تیل پیداوار آدھی رہ گئی ہیں ، جبکہ امریکہ حملوں کا الزام ایران پر لگا چکا ہے۔واضح رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ عبقیق اور خریص پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سعودی آئل کمپنی کی متاثرہ تنصیبات سے تیل کی سربراہی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔دوسری جانب حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ دری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل تنصیبات پر 10 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔