Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگخانگی بسوں سے شہر کے مخصوص مقامات پر شام کے اوقات ٹرافک...

خانگی بسوں سے شہر کے مخصوص مقامات پر شام کے اوقات ٹرافک مسائل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ کو کٹ پلی اور دیگر اطراف کے علاقوں کے عوام قومی شاہراہ 65 (ممبئی ہائی وے) پرمسلسل ٹریفک جام کی شکایت کررہے ہیں یہ ٹریفک جام کا مسئلہ حالیہ دنوں کا نہیں بلکہ گزشتہ چند برسوں سے جاری ہے ۔

کو کٹ پلی کے عوام کا کہنا ہے کہ یہاں روزانہ شام کے اوقات خانگی بسوں جوکہ حیدرآباد سے ممبئی  اور دیگر مقامات کے لیے روانہ ہوتے ہیں وہ یہاں چند مقامات سے مسافرین کو بسوں میں سوار کرتے ہیں اس وجہ سے یہاں ٹرافک کا مسئلہ درپیش ہے ۔یہ ٹریفک جام کا مسئلہ نظام پیٹ ایکس روڈ سے مسلسل آگے بڑھتے ہوئے کوکٹ پلی وائی جنکشن تک جاری رہتا ہے۔ نظام پیٹ سے کوکٹ پلی تک کی مسافت عام اوقات  میں دس منٹ میں طے کی جاتی ہے لیکن شام آٹھ بجے کے بعد یہ ہی مسافت طے کرنے کے لئے تقریبا 25 منٹ کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

 مذکورہ  قومی شاہراہ پر روزانہ تقریبا 300 سے 400 آرٹی سی بس مسافرین کی مانگ کے مطابق روانہ ہوتی ہیں لیکن آر ٹی سی بسوں کے سفر کا آغاز شام 4 بجے شروع ہوتا ہے اور چند گھنٹوں کے اندر ہی بسیں  شہر سے باہر نکل جاتی ہیں لیکن خانگی بسوں کی مصروفیات کا آغاز شام 8 بجے سے 11 بجے تک رہتی ہیں اور یہ خانگی بسیں مختلف  سڑکوں پر راستہ تنگ کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے ٹرافک جام کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے ۔ عام دنوں کے برعکس تعطیلات ،عیدوں اور تہوار کے موقع پر صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے کیونکہ زیادہ تعداد میں مسافرین اپنے آبائی مقامات اور دیگر شہروں کے لئے روانہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خانگی بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین بھی ہو جاتا ہے ۔اس راستے سے گزرنے والے عوام نے متعلقہ عہدے داروں اور خانگی برسوں کے مالکین اور ٹرایولز کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے لیکن اس کے باوجود مختلف مقامات پر کوکٹ پلی کی طرح مسائل موجود ہیں کیونکہ شہر حیدرآباد سے بنگلور ممبئی ،چینائی ،اورنگ آباد اور دیگر علاقوں کا سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد روزانہ سینکڑوں  میں ہوتی ہے اور ایک جانب انہیں اپنی منزل مقصود کی سمت جانا ضروری ہے تو دوسری جانب شہر کی عوام کو ٹرافک جام کے مسائل سے راحت دلوانا متعلقہ عہدیداروں کا ذمہ داری ہے ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی ہے لہذا شہر کے اندرون کئی اہم مقامات جیسے افضل گنج ،مہدی پٹنم ،پراڈائز ،لکڑی کا پل ،پنجہ گٹہ ،امیر پیٹ اور دیگر مقامات سے چھوٹی گاڑیوں میں مسافرین کو سوار کرتے ہوئے شہر کے دور جہاں خانگی بسیں ٹھہرتی ہیں وہاں پہنچایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود کوکٹ پلی ،لکڑی کا پل اور عطا پور رنگ روڈ پر بھی خانگی بسوں کی وجہ ٹریفک جام کے مسائل موجود ہیں ، ان کا حل کے لئے ایک جانب دیگر شہروں کی سمت جانے والے مسافرین کو آرام دہ سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک جام کے مسائل بھی حل کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔