Friday, May 17, 2024
Homesliderخواتین پائلٹوں کا پہلا بیاچ ہندوستانی بحریہ کے ڈورنیر طیارے اڑانے کے...

خواتین پائلٹوں کا پہلا بیاچ ہندوستانی بحریہ کے ڈورنیر طیارے اڑانے کے لئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

کوچی: ہندوستانی بحریہ ڈورنیر طیارے میں تمام آپریشنل مشنوں کے لئے خواتین پائلٹوں کی پہلی کھیپ حاصل کرنے کے لئے تیار ہے اور اس طرح خواتین پائلٹس اپنی خدمات فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔

تین خواتین پائلٹ نئی دہلی کے مالویہ نگر سے لیفٹیننٹ دیویا شرما ، اترپردیش کے تلھار سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ شوبنگی سوارپ اور بہار کے مظفر پور سے لیفٹیننٹ شیونگی نے ڈارنیئر آپریشنل فلائنگ ٹریننگ (ڈی او ایف ٹی) کورس مکمل کیا اور فارغ التحصیل ہیں۔ یہ بیاج مکمل طور پر تیار ہے نیز وہ ان چھ پائلٹوں میں شامل تھے جو ڈورنیر طیارے میں مشنوں کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔

 سدرن نیول کمانڈ (ایس این سی) کے چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) ریئر ایڈمرل انٹونی جارج نے پائلٹوں کو ایوارڈز پیش کیے۔ افسران کے خواتین پائلٹوں نئے بیچ نے ابتدائی طور پر ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ اور جزوی طور پر بحریہ کے ساتھ ڈی او ایف ٹی کورس میں شمولیت سے قبل بنیادی پروازکی تربیت حاصل کی تھی۔ تین خواتین پائلٹوں میں ، لیفٹیننٹ شیونگی 2 دسمبر 2019 کو بحریہ کے پائلٹ کی حیثیت سے کوالیفائی کرنے والی خاتون پائلیٹ تھیں۔

یہ کورس ایک ماہ طویل زمینی تربیتی مرحلے پر مشتمل ہے ، جو ایس این سی کے مختلف پروفیشنل اسکولوں میں اور آٹھ ماہ کی فلائنگ ٹریننگ برائے سدرن نیول کمانڈ کے ڈورنیر اسکواڈرن کے ساتھ لیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ دیویا شرما اور لیفٹیننٹ شیوم پانڈے بالترتیب‘فلائنگ میں فرسٹ اورگراونڈ میں فرسٹ منتخب ہوئے۔لیفٹ کمار وکرم کو انتہائی حوصلہ افزا ٹرینی کے لئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ساوتھ) رولنگ ٹرافی پیش کی گئی۔