Friday, May 17, 2024
Homesliderخود کی موت کا ڈرامہ رچنے والا شاطر مجرم گرفتار

خود کی موت کا ڈرامہ رچنے والا شاطر مجرم گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

پریاگ راج ۔ یہ کسی ہندی بلاک بسٹر فلم کا شاندار  اسکرین پلے لگتا ہے کہ مجرم اپنی موت کا ڈرامہ رچنے کےلئے اپنے جیسے دکھائی دینے والے دوسرے شخص کا قتل کرتا ہے ۔قتل کے ایک 45 سالہ ملزم نے ایک شخص کو قتل کر دیا جس کا جسم اس سے ملتا جلتا تھا، لاش کو مسخ کردیا اور اس لاش کے نزد اپنا شناختی کارڈچھوڑدیا تاکہ اس قتل کو  اپنی موت دکھائی دے سکے۔تاہم یہ منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیا جب پولیس نے ایک کوشش کے بعد کریہا گاؤں کے ملزم فیروز احمد کوگرفتار کرلیا۔ پولیس فائرنگ کے تبادلے میں وہ زخمی ہوا۔

ایس پی (ٹرانس یمونا) سوربھ ڈکشٹ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا پولیس کے بار بار چھاپوں اورکارروائیوں سے تنگ آنے کے بعد فیروز کو نینی سنٹرل جیل میں قیام کے دوران مشہورکرائم اور تھرلر ٹی وی سیریل سے سراغ ملے اور اس نے ان لوگوں سے  پیچھا  چھڑانے کی سازش رچی جنہوں نے اسے 4 لاکھ روپے کا قرض دیا تھا ۔ایک مقدمہ کے سلسلے میں تقریباً دو ماہ قبل ضمانت پر رہا ہونے کے بعد فیروز نے اپنے  جسم سے مناسبت رکھنے والے آدمی کی تلاش شروع کی اور بہار کے بکسر کے ایک نوجوان سے رابطہ کیا۔

فیروز پیشے سے الیکٹریشن سورج گپتا کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہو گیا اور اسے نوکری کے حصول میں مدد کا یقین دلایا۔ اس نے اسے شہر میں رہنے کا مشورہ دیا۔اس کے بعد فیروز نے گپتا کو 17 اکتوبر کو مردا پورگاؤں کے قریب ایک مقامی کھانے پینے کے مرکز پر  کھانے کے لیے مدعو کیا۔اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے گپتا کا گلا دبا کرقتل کیا اور اس کا سر بھی قلم کردیا۔ انہوں نے شناخت چھپانے کے لیے متوفی کی شرمگاہ کاٹ دی اور لاش کو آگ لگا دی۔ فیروز نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھی آدھے جلے ہوئے جسم کے پاس چھوڑدیا تاکہ اسے اپنی موت کا احساس دلایا جاسکے ۔

اس کا خیال تھا کہ گپتا کی موت کے ساتھ ہی پولیس اس کے خلاف تمام مقدمات بندکردے گی۔ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو لاش کی جیب سے کچھ رابطہ نمبر ملے۔ پولیس نے جب ان نمبروں پر رابطہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ متوفی بہار کا رہنے والا سورج گپتا ہے۔اس کے بعد فیروز کا سراغ لگا کر اسے گرفتارکرلیا گیا۔