Thursday, May 16, 2024
Homesliderداؤد ابراہیم سے متعلق ممبئی کے متعدد مقامات پر ای ڈی کے...

داؤد ابراہیم سے متعلق ممبئی کے متعدد مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) مقدمہ کے سلسلے میں منگل کو ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے منسلک متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔داؤد ابراہیم کی بہن مرحوم حسینہ پارکر کے گھر پر صبح سویرے ای ڈی کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارا۔ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے چھاپے کے دوران چند مجرمانہ دستاویزات برآمد کی ہیں۔ مہاراشٹر کا ایک سیاستدان بھی داؤد ابراہیم کے ساتھ روابط کے لئے ای ڈی کی نظر میں ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ہم ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں دس مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔ ان کا تعلق منی لانڈرنگ کے ایک سابقہ مقدمہ سے ہے جس میں گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھی شامل تھے۔ ایک جائیداد کا معاہدہ  زیر غور ہے، جس میں مہاراشٹر کے ایک سینئر سیاستدان بھی مبینہ طورپر ملوث ہیں۔ ای ڈی سیاست دانوں اور داؤد کے مبینہ معاونین کے پیسے کے لین دین کی بھی جانچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے وہ کافی عرصے سے اس مقدمہ پر کام کر رہے تھے۔

داؤد اب بھی اپنے دلالوں کے ذریعے رئیل اسٹیٹ کے کاروبارکو قابو کررہا ہے۔ یہ رقم اسے اور اس کے معاونین کو ہوالا نیٹ ورک کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔ یہ رقم مزید مبینہ طور پر دہشت گردی کے مختلف ماڈیولز کے ذریعے پورے ہندوستان میں ملک دشمن اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو پھیلانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی داؤد کو اس کا کاروبار چلانے اور اس کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم سے دہشت گردانہ سرگرمیاں پھیلانے میں مدد فراہم کررہی ہے۔دوسری جانب ابھی تک ای ڈی نے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ان کے ریڈار پر ایک پراپرٹی ڈیل آئی تھی جس کے بعد منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔