Sunday, May 19, 2024
Homesliderدبئی ایرپورٹ پر مسافرین کی تعداد میں اضافہ کا امکان

دبئی ایرپورٹ پر مسافرین کی تعداد میں اضافہ کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ افریقی و ایشیائی ممالک پر عائد سفری پابندیوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سےکی جانے والی نرمی کے بعد دبئی  حکام کو آنے والے ہفتوں میں ایرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافے کی امید ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سفر کے بڑے مراکز میں ایک تصور کئے جانے والے متحدہ عرب امارات نے 5 اگست سے ہندوستان سمیت 12 ممالک سے مسافروں کے سفر پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ۔

امارات رواں ہفتے ہندوستان ،  پاکستان، سری لنکا،، نیپال ، نائجیریا اور یوگنڈا کا سفر کرنے والوں پر عائد پابندی بھی اٹھائے گا۔ یہ پابندی ان مسافروں سے ہٹائی جا رہی ہے جن کے پاس امارات کا اقامہ ہے اور جنہوں نے امارات کی جانب سے منظور کردہ ویکسین لگوائی ہو۔اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے دبئی ایرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو پال گریفتھس نے کہا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد آنے والے ہفتوں میں دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ مسافروں کی تعداد میں اضافے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ دبئی ایرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایرپورٹس میں سے ایک ہے جہاں مسافروں کی بڑی تعدادہندوستان  سے سفر کرتی ہے اور امارات کی قومی ایرلائن کا مرکز ہے۔پال گریفتھس نے مزید کہا ہے جنوبی ایشیا اور نائجیریا سے امارات آنے والے مسافروں پر عائد پابندی میں نرمی سے امارات  کا اقامہ رکھنے والے ہزاروں افراد واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سماجی اور معاشی دونوں لحاظ سے ایک بڑی اور اچھی پیش رفت ہے۔

ایسے مسافر جو متحدہ عرب امارات کا سفر کریں گے یا جو امارات کے ایرپورٹس کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کریں گے ان کے لیے کورونا کے ٹسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لانا لازمی ہے۔دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ٹریفک میں رواں سال 8 فیصد اضافے کی توقع ہے جو دو کروڑ 80 لاکھ تک مسافروں تک پہنچ جائے گی۔ 2019 میں کورونا کی وبا سے قبل دبئی ایرپورٹ کے ذریعے آٹھ کروڑ 64 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔