Sunday, May 19, 2024
Homesliderدبئی میں دنیا کے بلند ترین جھولے کا اکٹوبر میں افتتاح

دبئی میں دنیا کے بلند ترین جھولے کا اکٹوبر میں افتتاح

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ دنیا کے امیر ترین ممالک میں ویسے تو تفریح کے کئی ایک شہر اور مقامات موجود ہے لیکن دبئی کو ایک خاص شہرت اوراہمیت حاصل ہے کیونکہ یہاں دنیا کی فلک بوس عمارتیں، عیش و عشرت کا ہر سامان ، ترقی کی نئی منزلیں اور بہت کچھ موجود ہے  اور آئے دن یہاں ایسے کام ہوتےہیں جو دنیا کو دنگ کرنے کےلئے کافی سمجھے جاتے ہیں اور اب ایک اور کارنامہ انجام دیا جارہا ہے  جیسا کہ یہاں دنیا کا بلند ترین جھولا بنا یا گیا ہے ۔

تفصیلات کے بموجب متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے اور بلند جھولے کا افتتاح 21 اکتوبر 2021 کو دبئی میں کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے بموجب  دنیا کے بلند ترین جھولے عین دبئی کے جنرل مینیجر رونالڈ ڈریک نے میڈیا کو بتایا کہ اس جھولے کا نام عین دبئی رکھا گیا ہے جو دبئی کے بلو آئی لینڈ میں واقع ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے  کہ 250 میٹر بلند اس جھولے کی تعمیر میں 11 ہزار ٹن لوہا  کا استعمال کیا گیا ہے۔

جھولے میں 48 کیبن اوربیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جھولے میں موجود کیبنز کو تین مختلف زمروں  عین دبئی ویوز، عین دبئی فیملی پاس اور عین دبئی فیملی پاس پلس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ جھولے میں بیٹھ کر دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے  ٹکٹ کی قیمت کا 130 درہم سے 450 درہم تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

رونالڈ ڈریک کے بموجب  اس جھولے کا 1 چکر تقریبا 38 منٹ میں مکمل ہوگا جبکہ 2 چکر مکمل ہونے کا وقت تقریبا 76 منٹ ہو گا اور بلند ترین مقام اور بادلوں سے بھی اوپر سے نظارا کرنا ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب  اور نعمت سے کم نہیں ہو گا۔