Friday, May 17, 2024
Homesliderدبئی میں فنکشن ہالز اور گھروں میں شادی کی تقاریب کی اجازت

دبئی میں فنکشن ہالز اور گھروں میں شادی کی تقاریب کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: متحدہ عرب امارات جہاں اس وقت انڈین پریمئر لیگ کا ایک بڑا ٹورنمنٹ کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے اب امارات کے عوام کےلئے ایک اور خوش خبر ہے کہ حکام نے فنکشن ہالز اور گھروں کے علاوہ خیموں میں شادی کی تقاریب منعقد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن یہ اجازت کورونا قواعد کے شرائط پر عمل آوری سے مشروط ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو ای ایم کے مطابق دبئی میں  22 اکتوبر سے رہائشی علاقوں میں ہوٹلوں، ہالوں، گھروں، عارضی مقامات اور خیموں میں دوبارہ شادی کی تقاریب منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے کہا کہ اہل خانہ اور شادی کے میزبان کےلئے ضروری  ہے کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام کورونا وائرس احتیاطی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ قواعد کی تعمیل نہ ہونے کی وجہ سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک 115,602 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ  107,516 صحت یاب ہوئے ہیں علاوہ ازیں 463 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

فنکش ہالوں میں شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی گنجائش کی اجازت  دی گئی ہے جبکہ خیمے اور مکانات زیادہ سے زیادہ 30 افراد شادی کی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء کو ہر وقت چہرہ پر ماسک پہننا ہوگا اور وہ تب ہی اتار سکتے ہیں جب ان کی میزوں پر زیادہ سے زیادہ پانچ افراد موجود ہوں ۔

مہمان کو آمنے سامنے نہیں بیٹھنا چاہئے اور 1.5 میٹر سے زیادہ فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا جبکہ میزیں ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کے فاصلہ پر رکھنی چاہئیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہالوں ، ہوٹلوں ، گھروں ، عارضی مقامات اور خیموں میں ہونے والی تقاریب چار گھنٹے کے وقفہ سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔کمیٹی نے کہا کہ بزرگ افراد اور جن لوگوں کو کھانسی اور بخار سمیت دائمی حالات یا علامات ہیں ان کو بھی اس طرح کی تقاریب  میں شریک نہ ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔