Friday, May 10, 2024
Homesliderدبئی میں ہندوستان جانے والے  دو طیاروں کے درمیان بڑا تصادم ٹل...

دبئی میں ہندوستان جانے والے  دو طیاروں کے درمیان بڑا تصادم ٹل گیا، واقعہ کی تحقیقات کا حکم

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کی ہوا بازی کی تحقیقاتی باڈی دی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن سیکٹر نے 9 جنوری کو دبئی ایئرپورٹ پر تصادم کے قریب کی صورتحال کی تحقیقات شروع کی ہیں کیونکہ ہندوستان جانے والی دو پروازیں ایک رن وے پر پانچ منٹ کے وقفے سے ٹیک آف کرنے والی تھیں اور اس موقع پر ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا جس میں ہزاروں جانیں جاسکتی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق، ٹیک آف کو فوری طور پر مسترد کر دینے کے بعد سینکڑوں جانیں بچائی گئیں۔

دبئی۔حیدرآباد سے EK-524 رن وے 30R سے ٹیک آف کے لیے تیز ہو رہا تھا، جب عملے نے ایک ہوائی جہاز کو تیز رفتاری سے اسی سمت آتے دیکھا۔ اے ٹی ایس کی طرف سے فوری طور پر ٹیک آف کو مسترد کرنے کی ہدایت دی گئی۔ طیارہ بحفاظت سست ہو گیا۔ اور ٹیکسی وے این 4 کے ذریعے رن وے کو صاف کیا ۔ امارات کی ایک اور پرواز EK-568، دبئی سے بنگلور کے لیے روانہ ہو رہی تھی، اسی رن وے  آر 30سے ٹیک آف کرنا تھا۔ بنگلور جانے والی پرواز نے ٹیک آف کیا اور حیدرآباد جانے والی فلائٹ انتظار کرنے کے لیے ٹیکسی بے پر واپس چلی گئی۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ اس طرح کی حفاظتی خلاف ورزی 9 جنوری کو ہوئی، ایمریٹس ایر  نے کہا کہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایئر لائن نے کہا 9 جنوری کو، پرواز EK524 کو ایئر ٹریفک کنٹرول نے دبئی سے روانگی کے وقت ٹیک آف کو مسترد کرنے کی ہدایت دی تھی اور یہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ اندرونی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ اندرونی ذرائع کے مطابق یہ قریب قریب تباہی کا واقعہ تھا۔ ایوی ایشن ہیرالڈ کی خبر کے مطابق بظاہر حیدرآباد جانے والی پرواز رن وے پر تھی، بغیر ٹیک آف کے لیے کلیئرنس ملے ایئر ٹریفک کنٹرول نے بنگلورو جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے لیے کلیئر کر دیا تھا لیکن فوری طور پر حیدرآباد جانے والی پرواز کو ٹیک آف کو منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس وقت طیارہ رن وے سے 2600 فٹ نیچے سفر کر کے 130 ناٹ کی رفتار تک پہنچ چکا تھا۔ پائلٹ طیارے کو اس کی تیز رفتاری سے کم کرنے میں کامیاب رہے ورنہ ایک بہت بڑا حادثہ ہوجاتا۔