Friday, May 17, 2024
Homeبین الاقوامیدبئی کے ولیعہد اور دو بھائیوں کی ایک ہی دن شادی

دبئی کے ولیعہد اور دو بھائیوں کی ایک ہی دن شادی

- Advertisement -
- Advertisement -

ابو ظہبی ۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیر اعظم،امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی، ا سی مناسبت سے متحدہ عرب امارات میں اس وقت جشن کا سماں ہے۔

محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بیٹوں کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی کہی  ہوئی ایک نظم شائع کی۔نظم میں انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹے ان کا فخر ہیں،امیر دبئی نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم چلیں۔شہزادوں کی بہن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تینوں بھائیوں کوان کی زندگی کے نئے سفر کی شروعات کی مبارکباد دی۔تینوں شہزادوں کے نکاح کی تقریب اسلامی شریعت کے مطابق انجام پائی۔