Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگدبئی  کے ولی عہد  نے ہندوستانی بچے کی خواہش پوری کردی

دبئی  کے ولی عہد  نے ہندوستانی بچے کی خواہش پوری کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔دنیا میں کوئی کام سب سے بڑا ہے تو وہ انسانی ہمدردی اور انسانیت دوست اقدامات ہیں جس سے کسی کو خوشی میسر ہو اور جب کوئی بچہ کسی مہلک بیماری میں مبتلاہو اور وقت کا بادشاہ اس کی کوئی خواہش پوری کرے تو بادشاہ کی یہ انسانیت دوست قدم تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور ایسی ہی ایک مثال دبئی کے ولی عہد نے کینسر میں مبتلا ہندوستانی بچہ کے ساتھ کی ہے۔دبئی  کے ولی عہد  شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کینسر کے مریض ہندوستانی بچے محمد عبداللہ کی خواہش پوری کردی۔ محمد عبداللہ  نےولی عہد دبئی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

الامارات الیوم کے مطابق  سات سالہ ہندوستانی بچے نے کہاہے کہ وہ ولی عہد دبئی کو مثالی شخصیت سمجھتا ہے۔ اس کا خواب ہے کہ وہ گھڑ دوڑ میں ولی عہد دبئی جیسا بن جائے۔محمد عبداللہ نے الامارات سے گفتگو میں کہا کہ  شیخ حمدان بن محمد کا بہت بڑامدح ہوں۔ وہ جہاں جس کھیل میں بھی حصہ لیتے ہیں اسے ضرور دیکھتا ہوں۔ خاص طور پر گھڑ دوڑ کا ایسا کوئی مقابلہ نہیں چھوڑتا جس میں وہ شرکت کرتے ہوں۔

ہندوستانی بچے نے کہا کہ سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ شیخ حمدان بن محمد کی طرح گھڑ دوڑ کا اسٹار بن جائے۔یاد رہے کہ محمد نے عبداللہ نے  شیخ حمدان کے نام ہندوستان سے پیغام  بھیجا تھا جہاں وہ کینسر کا علاج کرا رہا ہے اوروہ کینسر کے تیسرے مرحلے میں ہے۔ بچے کے والد عبداللہ حسین نے کہا کہ دو ماہ قبل ہی اس کے بیٹے کے کینسر میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا۔ ڈاکٹرو ں نے بتایا کہ وہ تیسرےمرحلے  میں ہے ۔
عبداللہ حسین کے بموجب  میرا بیٹا تیسری کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ ہمیشہ یہ خواب دیکھتا رہتا ہے کہ کس طرح گھڑ دوڑ کا عالمی اسٹار بن جائے۔ وہ مستقبل میں بہت سارے گھوڑوں کامالک بھی بننا چاہتا ہے۔

شیخ حمدان نے خط ملتے ہی ملاقا ت کا موقع دے کر ہم سب کو حیرت زدہ کردیا۔ملاقات کے موقع پر ولی عہد نے  ہماری ہر بات نہایت غور سے سنی۔ انہوں نے خاندان  کے ہر فرد سے بات کی اور کسی ایک کو بھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ ان سے کسی بھی طرح کسی اور کے مقابلے میں کم قریب ہیں۔