Sunday, May 19, 2024
Homesliderدرگا پوجا پنڈال میں آتشزدگی ، 5 افراد کی موت  اور درجنوں...

درگا پوجا پنڈال میں آتشزدگی ، 5 افراد کی موت  اور درجنوں زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

بھدوہی (یوپی)۔ بھدوہی ضلع کے اورائی تھانہ علاقے میں واقع درگا پوجا پنڈال میں ہالوجن لائٹ زیادہ گرم ہونے سے لگنے والی آگ میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 64 دیگر زخمی ہوئے۔حکام نے پیر کو اس حادثے کی تفصیلات فراہم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنڈال میں ڈیجیٹل شو کے دوران آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے کے وقت پنڈال میں 300 سے زائد افراد موجود تھے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔بھدوہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انیل کمار نے کہا کہ اس معاملے میں کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے خلاف کئی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مجرمانہ قتل  کا دفعہ بھی شامل ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے کہا کہ ہالوجن لائٹ زیادہ گرم ہونے کے بعد بجلی کے تار میں آگ لگ گئی جو پورے پنڈال میں پھیل گئی۔یہ حادثہ اورائی پولیس اسٹیشن سے 100 میٹر دور نارتھوا گاؤں میں رات تقریباً 9.30 بجے پیش آیا۔ضلع مجسٹریٹ راٹھی نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) رام کمار نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں کل 67 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے جیا دیوی (45)، انکش سونی (12) اور نوین (10) کی پہلے ہی موت ہو چکی تھی۔ بعد میں آرتی چوبے (48) اور ہرش وردھن (8) کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ انیل کمار نے کہا کہ اورائی پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔کمار نے کہا کہ اس سلسلے میں اورائی پولیس کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کے دوران پایا کہ پنڈال میں ہالوجن لائٹ گرم ہونے کی وجہ سے تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی، جس سے پورا پنڈال تباہ ہو گیا اور یہ واقعہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ یہ پنڈال ایکتا کلب پوجا سمیتی کا تھا۔