Sunday, May 19, 2024
Homesliderدرگم چیرو کیبل بریج کا 18 ستمبر کو افتتاح متوقع

درگم چیرو کیبل بریج کا 18 ستمبر کو افتتاح متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: درگم چیرو پر تعمیر کردہ شاندار  اور تاریخی کیبل پل کو 18 ستمبر کو ٹریفک کے لئے کھولنے کا امکان ہے۔ میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقیاتی وزیر کے ٹی راما راؤ متوقع ہے کہ اس پل کا افتتاح کریں اور اس کے بعد حیدرآباد کے شاندار ابواب میں ایک اور اضافہ ہوگا۔

یہ تاریخی پل 238 میٹر لمبا ہے اور یہ پل  180 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن اور تعمیر کے لئے انجینئرنگ ماہرین پہلے ہی اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ اسٹریٹجک روڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کے تحت تعمیر کردہ اس پل میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) لائٹنگ سسٹم کی آزمائشی طور پر چلارہا ہے۔ افتتاح کے بعد پل صرف ہفتے کے آخر دن میں پیدل چلنے والوں کے لئے ہوگا۔

اس تاریخی پل  کا ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکا ہے عوام کی اکثریت اس منصوبے کو انجام دینے پر میونسپل کارپوریشن کی کاوشوں کی تعریف کرنے کےعلاوہ حکام کی ستائش پر کررہی ہے ۔ یہ جگہ جو پہلے ہی سیاحوں کا پسندیدہ مقام تھا اور اب اس پل کی تعمیر نے اس مقام کو چار چاند لگا دیئے ہیں کیونکہ خاص طور پر رات کے وقت لوگ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں۔ تاہم صبح سائیکل سواروں اور فٹنس کے شیدائیوں کے لئے یہ خاص مقام بن چکا ہے۔

میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقیاتی وزیر کے ٹی راما راؤ نے ایک ہفتہ قبل ، اعلان کیا تھا کہ کیبل سٹی پل کو بہت جلد ٹریفک اور عوام کےلئے کھول دیا جائے گا۔ ٹویٹر پر اس ڈھانچے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  وزیر نے کہا ہے  کہ درگم چیرو پر کیبل اسٹینڈ پل کی نقاب کشائی بہت جلد ہوگی۔