Friday, May 3, 2024
Homesliderدسہرہ کے بعد غازی آباد ہندوستان کا سب سے آلودہ شہر

دسہرہ کے بعد غازی آباد ہندوستان کا سب سے آلودہ شہر

- Advertisement -
- Advertisement -

 غازی آباد۔ ہندوستان میں  شہریوں کو بڑھتی ہوئی آلودگی سے بچانے کے لیے یکم اکتوبر سے دہلی این سی آر میں گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی )نافذ کیا گیا ہے لیکن غازی آباد میں اس کے قوانین پر کم سے کم عمل کیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق غازی آباد کو گزشتہ ہفتےملک کے سب سے آلودہ شہرقرار دیا گیا ہے ۔مغربی اترپردیش  کا سب سے بڑا شہر  ملک میں سب سے زیادہ آلودہ تھا جب اس کا اے کیو آئی 248 تھا۔ منگل کو شہر کا اے کیو آئی اوسط 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 162 رہا۔ لونی کی حالت شہر کے چاروں اسٹیشنوں میں سب سے زیادہ خراب تھی جس کا اے کیو آئی 293 تھا۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی پی ) نے لونی میونسپل کونسل کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ جی آر اے پی کے قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ بورڈ کو دسہرہ پر راون دہن کے بعد دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر تشویش ہے۔بارش ہونے کی صورت میں اے کیو آئی کے معمول  کے  سطح پر آنے کی امید ہے۔مزیداین سی آ میں، گروگرام کا اے کیو آئی 238 تھا، جس نے اسے ملک کا دوسرا سب سے آلودہ شہر بنا دیا جب کہ گریٹر نوئیڈا اس کے اے کیو آئی کی پیمائش کے ساتھ 234 کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔ آلودگی کا پھیلاؤ گاڑیوں سے کالے دھوئیں کے اخراج سے ہوتا ہے۔سی پی سی بی کے علاقائی عہدیدار  نے دیگر تفیصلات  بتائی  ہیں۔

نوراتری کے بعدگاڑیوں سے آلودگی فضا میں تیزی سے پھیل گئی کیونکہ بہت سے لوگوں نے سفر کرنے کے لیے اپنی گاڑیوں کا استعمال کیا، جس سے دہلی کا اے کیو آئی 211 ہو گیا – جو غازی آباد سے 37 پوائنٹس کم تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہوا کی سست رفتار، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنا اور گاڑیوں کا دھواں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آلودگی کی اہم وجوہات مانے جاتے ہیں۔گزشتہ پانچ دنوں میں غازی آباد کا اے کیو آئی 210,207,138,162 اور 248 ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع اندرا پورم، وسندھرا، لونی اور سنجے نگر کے چار اسٹیشنوں کا اے کیو آئی بالترتیب 258، 265، 293 اور 175 تھا۔