Thursday, May 9, 2024
Homesliderدفاعی چمپئن آسٹریلیا کو پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی  ۔ ٹی20 ورلڈکپ2021 کی رنر اپ نیوزی لینڈ نے سوپر12 کے میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیاکو89 رنز سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈکپ2022 کی اپنی مہم کا آغازکیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیون کونوے (ناٹ آؤٹ 92) اور فن ایلن(42) کی مدد سے آسٹریلیا کے سامنے201 رنزکا ہدف رکھا۔ اس کے بعد کیوی ٹیم نے ٹم ساؤتھی(6/3) اور مچل سینٹنر(31/3) کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو111 رنز پر آؤٹ کر دیا۔کونوے ایلن کی جوڑی نے نیوزی لینڈکو مضبوط آغاز فراہم کیا، چار اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے55 رنز جوڑے ۔

 ایلن کے آؤٹ ہونے کے بعد کونوے آخر تک کھڑے رہے اور نیوزی لینڈ کو200 کے اسکور تک لے گئے ۔ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا دباؤ میں آگیا۔ صرف دو بیٹرس20 رنزکا ہندسہ چھو سکے ، گلین میکسویل نے 20 گیندوں میں 28 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورکیا جبکہ پیٹ کمنز نے18 گیندوں پر21 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے20 میچوں میں صرف پانچ بارکامیابی حاصل کی ہے ۔ کین ولیمسن واحدکیوی کپتان ہیں جنہوں نے دو بار ایسا کیا۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس فیصلے نے ان پر الٹا اثرکیا۔ ایلن نے16 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو چار اوورز میں56 تک پہنچا دیا۔ تاہم جوش ہیزل ووڈ نے انہیں پانچویں اوور میں آؤٹ کرکے رفتار کو کچھ حد تک کم کیا۔

 کپتان کین ولیمسن نے23 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے اور ڈیون کونوے کے ساتھ 69 رنزکی شراکت قائم کی اور رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے ۔گلین فلپس(12) بھی کچھ دیر بعد ہیزل ووڈ کا شکار ہوگئے جبکہ دوسرے سرے سے کونوے نے اپنی ساتویں ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری مکمل کی۔ کونوے نے58 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ92 رنز بنائے ۔ جیمز نیشم نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر نیوزی لینڈ کو 200/3 تک پہنچا دیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی بولرز کی سوئنگ نے آسٹریلیا کو شروع سے ہی پریشان کردیا۔

 ڈیوڈ وارنر پہلے اوور میں سلپ پر کیچ ہونے سے بچ گئے لیکن بدقسمتی سے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ سینٹنر نے کپتان فنچ اور مارکس اسٹوئنس اور ٹم ڈیوڈ کی وکٹیں لیں جبکہ ساؤتھی نے مچل مارش کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کے پانچ وکٹ پر 68 کے ساکور پر میکسویل نے ہاتھ کھولے لیکن رن ریٹ کے دباؤ میں ریورس سویپ کھیلتے ہوئے ایش سوڈھی کا شکار ہو گئے ۔