Friday, May 17, 2024
Homesliderدفاعی چمپئین سوپرنوواس کو فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ

دفاعی چمپئین سوپرنوواس کو فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

شارجہ: سمرتی مندھانا کی زیر قیادت ٹریلبلیزرس نے ویلوسٹی پر نو وکٹ سے جیت کے ساتھ ویمنز ٹی20 چیلنج ٹورنمنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنالیا ہے اور ہفتہ کو سوپرنوواس کے ساتھ کھیلے جانے والے مقابلے سے فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہو گا ۔ فائنل9 نومبرکوہوگا۔ ٹریلبلیزرس نے اپنے نیٹ رن ریٹ کو ایک ہی کامیابی سے مثبت میں پہنچادیا ہے اور وہ تین ٹیموں کے ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔ ویلوسٹی نے اپنے دونوں لیگ میچ کھیل لئے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے ۔ آخری مرتبہ دوبارکی چمپیئن ٹیم سوپرنوواس اپنا پہلا میچ ویلوسٹی سے ہارگئی تھی اور وہ تیسرے مقام پر پر ہے ۔

سوپرنوواس کو نہ صرف ٹریلبلیزرس کے ساتھ میچ جیتنا ہوگا بلکہ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر رکھنا ہوگا۔ سوپرنوواس کی جیت کی صورت میں تینوں ٹیمیں دودوپوائنٹس اسکورکرلیں گی اور اس کے بعد رن ریٹ فیصلہ کرے گا کہ فائنل کی کونسی ٹیمیں ہوں گی۔
یہاں تک کہ اگر ٹریلبلیزرس ہار جاتی ہے تو اس کا رن ریٹ اتنا اچھا ہے کہ فائنل میں اس کی رسائی کو خطرہ نہیں ہوگا۔ نیٹ رن ریٹ اگر ٹریلبلیزرس ہارجاتا ہے تو ویلوسٹی اورسوپرنوواس کے مابین دوسرے فائنل کا فیصلہ ہوگا لیکن اگر ٹریلبلیزرس جیت جاتے ہیں تو ویلوسٹی کو فائنل میں داخلہ مل جائے گا اور آخری باردومرتبہ کی چمپئن سوپرنوواس کا سفر ختم ہوجائے گا۔

ٹریلبلیزرس نے جمعرات کو ویلو سٹی کی ٹیم کو15.1 اوورز میں صرف47 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 7.5 اوور میں ایک وکٹ پر49 رنز بناکر یک طرفہ فتح حاصل کرلی تھی۔ سوفی ایکلسٹون نے صرف نو رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ ویلوسٹی کی جانب سے نوجوان اوپنر شیفالی ورما نے سب سے زیادہ 13 رنز بنائے تھے جبکہ شکھا پانڈے نے 10 رنز اور لیگ کیسپیرک نے ناٹ آؤٹ 11 رنز بنائے ۔

ویلوسٹی کی کپتان متھالی راج نے کہا کہ اس شرمناک شکست کے بعد ان کی ٹیم اس میچ کی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے اگلے میچ کی تیاری کرے گی۔ویلوسٹی نے اس سے قبل بائیں ہاتھ کی اسپنر ایکتا بشٹ22 سشما ورما34 اورسونی لوئس (ناٹ آؤٹ 37) کی اننگز کی عمدہ کارکردگی سے سوپرنوواس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ ویلوسٹی نے سوپرنوواس کو آٹھ وکٹ پر126 کے اسکور پر روک لیا اور پھر ایک گیند باقی رہتے 19.5 اوور میں پانچ وکٹ پر سنسنی خیز129 رن بنائے لیکن ویلوسٹی کی ٹیم ٹریلبلیزرس کے خلاف اس کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکی۔