Friday, May 10, 2024
Homesliderدلت تہرے قتل  کے مقدمہ میں 27 افراد کو عمر قید کی...

دلت تہرے قتل  کے مقدمہ میں 27 افراد کو عمر قید کی سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی۔ تمل ناڈوکے شیوا گنگا میں ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو کچناتھم ٹرپل قتل مقابلہ میں 27 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تہرے قتل کی یہ واردات 28 مئی 2018 کو ہوئی تھی، جب شیوا گنگا ضلع کے کچناتھم گاوں میں غالب برادری کے ایک مسلح گروہ نے کچھ لوگوں پر اندھا دھند حملہ کیا تھا۔ درج فہرست ذات برادری کے تین افراد جن کا قتل کیا گیا کی شناخت کے ارومگم، اے شانموگناتھن اور وی چندر شیکھر کے طور پر کی گئی ہے۔ کچناتھم میں مندر کے اعزازات پیش کرنے سے متعلق تنازعہ کے بعد تینوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا ۔

شیوا گنگا میں ایس سی/ایس ٹی (پی او اے) ایکٹ کے تحت مقدمات کی خصوصی سماعت کے لیے خصوصی عدالت نے یہ سزا سنائی۔ خصوصی عدالت کے جج متھو کمارن نے یکم اگست کو 27 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا۔ اس مقدمے میں چار نابالغوں سمیت ایک غالب برادری کے کل 33 مردوں کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا تھا اور ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چل بسا تھا۔ خصوصی عدالت کے جج نے 3 اگست کو مجرموں کو سنائی جانے والی سزا کے بارے میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے مجرموں اور متاثرین کے اہل خانہ کی سماعت کی تھی۔

 مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ نے 2019 میں کچھ ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس وحشیانہ طریقے سے غالب طبقہ کے لوگوں کے ایک گروپ نے درج فہرست ذات کے لوگوں کو قتل کیا ہے وہ بدصورت چہرے کی ایک بھیانک یاد دہانی ہے۔ شیوا گنگا ضلع میں ذات پات کی عدم مساوات اور اس کا گاوں کے امن و سکون پر واضح اثر پڑا۔ کچنتھنم کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 26 مئی 2018 کو دو دلت مردوں نے سیوا گنگا کے کچاتھنم گاوں میں کروپننا سوامی مندرکے تہوار کے دوران اونچی ذات کے ایک 19 سالہ نوجوان کو عزت نہیں دی۔

 نوجوان سمن نے اپنے بھائی ارون اورکمیونٹی کے دیگر افراد کے ساتھ 28 مئی کو دلت بستیوں پر حملہ کیا اور کے ارومگم اور اے شانموگناتھن کو قتل کر دیا۔ ایک اور دلت شخص چندر شیکھر کا دو دن بعد دواحانہ میں انتقال ہوگیا۔ مقامی پالیانور پولیس اسٹیشن کے دوسب انسپکٹر جانکیرامن اور سیلوم کو ایس سی کمیونٹی کے ارکان نے قاتلوں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگانے کے بعد معطل کر دیا تھا۔