Friday, May 17, 2024
Homesliderدلت ملازم سے مین ہول صاف کروانے پر 3 افراد کے خلاف...

دلت ملازم سے مین ہول صاف کروانے پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ بنگلورو کے ایک مشہور دواخانے میں کام کرنے والے تین عملے کے خلاف ایک دلت ملازم کو گٹروں کو کھولنے  اورمین ہول صاف کرنے پر مجبور کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے  کہا کہ دواخانہ کے ہاؤس کیپنگ سوپروائزر ڈی راجہ، گلبرٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف ایس سی ،ایس ٹی پریوینشن آف ایٹروسیٹیز ایکٹ-1989 کی دفعہ 3(1) (J) اور دستی صفائی اور بحالی کی ممانعت کی دفعہ 7,8,9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 یہ کارروائی کرناٹک سمتا سینک دل اور 53 سالہ متاثرہ دیوادینم کی جانب سے محکمہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدھوسودھنا کے این کی شکایت کے مطابق کی گئی تھی۔ متاثرہ شخص مستقل ملازم ہے اور 21 سال سے دواخانہ میں کام کر رہا ہے۔ دیوادینم سے کہا گیا کہ وہ اپنے آپ کو مین ہول میں اتار کر گٹر صاف کرے۔ جب اس نے انکار کیا تو ملزمین کی طرف سے اسے ان کی خدمات ختم کرنے کی دھمکی دی گئی۔ انتظامیہ نے اسے یہ بھی بتایا تھا کہ دستی صفائی کرنا اس کا فرض ہے۔ ڈیوادینم کو مین ہول کو کھولنا پڑا حالانکہ اسے خطرہ تھا۔ بعد میں اس نے سمتا سینک دل سے رابطہ کیا اور بنگلورو کے ہلاسورو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔

 دریں اثنا، مادھو (27)، ایک صفائی ملازم (کلینر) پیر کو میسورو ضلع کے پیری پٹنہ میں ایک مین ہول صاف کرنے کے بعد بیمار پڑ گیا اور دواخانہ میں اس کی موت ہوگئی۔ مدھو سمیت تین شہری کارکنان نے اس مین ہول میں کام کیا تھا اور وہ سبھی بیمار ہو گئے تھے۔ مرنے والے کے  پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ ضلع کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد حکام نے بیوی کو سرکاری نوکری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت  دینے کو کہا اور معاوضے کی یقین دہانی بھی کروائی۔