Wednesday, May 15, 2024
Homesliderدولہے کی صورت پسند نہ آنے پر دلہن منڈپ سے چلی گئی

دولہے کی صورت پسند نہ آنے پر دلہن منڈپ سے چلی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ ۔ کہا جاتا ہے کہ جوڑیا ں آسمانوں میں بنتی ہے اور زمین پر انسان کوشش کرتا ہے لیکن کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جہاں شادی سے چند منٹ قبل کسی وجہ سے بارات لوٹ جاتی ہے لیکن بہار میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے منڈپ سے دلہن اس لئے اٹھ کر چلی گی کیونکہ اسے دلہے کی شکل پسند نہیں آئی۔

تفصیلات کے بموجب بہار میں شادی کے عین قبل  دلہے  کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی۔ لڑکی کو شادی سے قبل لڑکے کی تصویر واٹس ایپ پر دکھائی گئی تھی  رشتہ ازدواج  میں بندھنے  کی رسومات سے قبل جب لڑکی کو دلہے کی شکل دکھائی تو وہ حیران رہ گئی کیونکہ واٹس ایپ پردلہے کی جو تصویر دلہن کو دیکھائی گئی تھی وہ تصویر کسی اور کی تھی اور دلہا کوئی اور تھا ۔
دلہے کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور مچایا اور افراد خاندان کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا ۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد فریقین میں جھگڑا شروع ہوا جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے کر چلی گئی۔دلہن کو لے جانے کے بعد معاملہ مزید بگڑگیا اور لڑکی نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا، مباحثے ،تکرار او رسب کرنے کے بعد کچھ حاصل نہ ہوا  جس کے بعد باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

نوتن علاقے میں واقع شنکہیا سے تعلق رکھنے والے وریندر چودھری نے کہا  کہ میری بیٹی کو دلہا  پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ تقریب سے اٹھ کر چلی گئی اور شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔
دوسری جانب دلہا کے افراد خاندان نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کو بھگانے میں اُس کی بہن کا اہم کردار ہے، وہ شادی کے لیے تیار تھی لیکن  اس کی  بہن نے اُسے ورغلا کرشادی سے کرنے سے روک دیا ۔تقریب سے دلہن کے فرار ہوجانے کے بعد دونوں فریقین میں کئی گھنٹوں تک بحث وتکرار ہوتی رہی جس کے بعد مقامی  معزز افراد  نے فریقین کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کروایا اور باراتیوں کو خالی ہاتھ واپس لوٹ جانا پڑا ۔