Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی کی بسوں میں خواتین کی حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے...

دہلی کی بسوں میں خواتین کی حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے 13,000مارشل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بھائی دوج کے موقع پر منگل کو دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے خواتین کو ڈیٹی سی بسوں میں مفت سفرکا تحفہ دیا ہے۔اس اعلان کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے خواتین کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ڈی ٹی سی بسوں میں 13,000مارشل بھی تعینات کر دئے ہیں۔

اگر چہ کہ،اس سے پہلے بھی بسوں میں مارشل تعینات تھے،لیکن ان کی تعداد صرف 3400 تھی اورکچھ خاص بسوں اوررات میں چلنے والی بسوں میں ہی تعینات کئے گئے تھے،لیکن اب مارشل کو دہلی کی تمام ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مارشل تعینات کر دئے گئے ہیں۔

دہلی حکومت کے اعلان کے بعد منگل کی صبح سے ہی مارشل بسوں میں نظر آرہے ہیں۔بسوں کے اندر اسٹیکرز بھی لگائے گئے ہیں،جس کے ذریعہ شر پسندوں کو انتباہ یا یا ہے۔اس اسٹیکر ز پر لکھا ہے ”خبر دار!کسی عورت کو تنگ کرنے کی کوشش نہ کریں۔مارشل اس بس میں موجود ہے۔

ان مارشل کی تعیناتی خواتین کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے۔اگر کوئی شخص کسی خاتون کو پریشان کرے تو وہ ان سے شکایت کر سکتی ہے،یا پھر ان کو کہیں کوئی گڑ بڑنظر آئی تو یہ مارشل اس خاتون کی مدد کریں گے۔اگر کوئی بزرگ بیمار ہے تو ان کی بھی مدد کریں گے۔