Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیدنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ، اقوام متحدہ کا...

دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ، اقوام متحدہ کا انتباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف پھیلنے والی نفرت میں اضافہ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹو نیو گوٹریس نے تشویش کا اظہار کرنے کے علاوہ انتباہ بھی دیا ہے ۔ عالمی ادارے کے سربراہ کا یہ بیان نیوزی لینڈ کی مساجد کے دہشت گرد حملہ کے ایک ماہ بعد سامنے آیا جس میں 50 افراد شہید ہوئے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹو نیو گوٹریس نے یہ بات مسلم دنیا کی قدیم ترین مذہبی درسگاہ جامعہ الازہر کے دورہ کے موقع پرکہی جہاں انہوں نے امام اعظم احمد الطیب سے ملاقات بھی کی تھی۔

اینٹو نیو گوٹریس کے بموجب ہم دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمان مخالف جذبات اور اس حوالے سے پائی جانے والی نفرت، یہود دشمنی، نسل پرستی اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے افراد سے بیزارگی میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

 سفید فام نسل پرست کے ہاتھوں 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں ہونے والی دہشت گردی اور2018 میں پیٹسبرگ کی یہودی عبادت گاہ میں ہوئی فائرنگ کا ذکر کیا جس میں11 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ خیال رہے کہ یہودی عبادت گاہ پر حملے کو امریکی تاریخ میں یہودیوں کے خلاف اب تک کا سب سے مہلک حملہ کہا جاتا ہے ۔ سکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ نفرت انگیز بیانیہ میں اضافہ مرکزی دھارے میں داخل ہورہا ہے ا ور سوشل میڈیا پر کسی جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے ۔ ہم اعتدال پسند جمہوری ممالک اورآمرانہ ریاستوں میں بھی یہ رجحان فروغ پاتا دیکھ رہے ہیں۔ اینٹو نیوگوٹریس مصر کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جامعہ الازہر کا دورہ کیا اور مصری صدر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات کی ۔ اس قبل انہوں نے تیونس میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔