Sunday, May 19, 2024
Homesliderدواخانہ میں خوفناک آتشزدگی ، 10 نوزائیدہ ہلاک، مودی اور راہول کا...

دواخانہ میں خوفناک آتشزدگی ، 10 نوزائیدہ ہلاک، مودی اور راہول کا اظہار غم

- Advertisement -
- Advertisement -

پونے ۔ مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارہ کے ایک سرکاری دواخانہ میں ہفتہ کوخوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے دم توڑگئے ۔دواخانہ کے سول سرجن ڈاکٹر پرمودکھنڈاتے نے کہا کہ چائلڈ کیر وارڈ میں ایک سے تین ماہ تک کی عمرکے17 بچوں کورکھا گیا تھا۔ آج صبح ایک نرس نے دیکھا کہ اس وارڈ سے دھواں نکل رہا ہے ،اس واقعہ کی ڈاکٹروں کو فوراً اطلاع دی گئی۔ دواخانہکے عملے نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جس میں7 بچوں کو ہی بچایا جاسکا جبکہ باقی 10 بچے ہلاک ہوگئے ۔

دواخانے کے ذرائع کے مطابق صبح نو بجے کے قریب چائلڈ کیر وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوا ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کے آتش فرو عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ڈاکٹر کھنڈاتے نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کردیاگیا ہے جبکہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے سات بچوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے ۔

 دریں اثنا مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے وزیر صحت صحت راجیش ٹوپے اور ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور انہوں نے حادثہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے ۔دریں اثناءوزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ دواخانہ میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

 مودی نے اس دلدوز واقعہ پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ایک دل دہلانے والا واقعہ جہاں ہم نے قیمتی معصوموں کوکھو دیا۔ میں تمام غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔علاوہ ازیں کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں لگنے والی آگ سے ہونے والی نوزائیدوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سابق مرکزی وزیر مادھو سنگھ سولنکی کی موت پر بھی تعزیت کیا۔

مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ کو ایک دلدوز واقعہ قرار دیتے ہوئے راہولگاندھی نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اس واقعہ میں جان گنوانے اور زخمی ہونے والے نوزائیدوں کے کنبہ کو ہر ممکن مدد کرے گی۔