Monday, May 13, 2024
Homesliderدوبے انکاؤنٹر،معطل سب انسپکٹر سپریم کورٹ سے رجوع

دوبے انکاؤنٹر،معطل سب انسپکٹر سپریم کورٹ سے رجوع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانپور کے بِکرو گاوں میں مجرم وکاس دوبے کے گھر پر پولیس کارروائی کی مخبری کرنے کے الزام میں اتر پردیش کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)کے ذریعہ گرفتار کئے گئے معطل سب انسپکٹر کے کے شرما نے اپنی اور بیوی کی جان کی حفاظت کے لئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

معطل انسپکٹر کے کے شرما نے سپریم کورٹ  میں درخواست دائر کر کے خود کی اور اپنی اہلیہ ونیتا سروہی کی جان کو خطرہ بتایا ہے۔درخوست گزار نے کہا ہے کہ وکاس دوبےاور اس کے ساتھیوں کی انکاونٹر میں ہوئی موت کے واقعہ کے بعد اسے خود کی اور بیوی کی جان کو خطرہ لگنے لگا ہے،اس لئے ان کی جان کی حفاظت کی جائے۔

شرما نے اپنے خلاف دائر ایف آئی آر کی غیر جانبدارانہ ، آزادانہ اور قانون کے دائرہ میں جانچ کاذمہ کسی آزاد ایجنسی کے حوالے کئے جانے یا سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)سے کروانے کی ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وکاس دوبے کے گھر دوتین جولائی کی درمیانی شب کو پولیس کارروائی کی جانکاری پہلے ہی فون سے دی گئی تھی،جس کے بعد دوبے اور اس کے ساتھیوں نے پوری تیاری کے ساتھ پولیس ٹیم پر دھاوا بولا تھا جس میں 8پولیس عہدیداروں کی موت ہوگئی تھی۔مخبری کے الزام میں چوبے پور پولیس اسٹیشن کے انچارج ونے تیواری اور سب انسپکٹر کے کے شرما کو معطل کرنے کے بعد ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا ہے۔