Monday, April 29, 2024
Homesliderدوسرا ونڈے بھی ملتوی ، انگلینڈ ۔افریقہ سیریز خطرہ میں

دوسرا ونڈے بھی ملتوی ، انگلینڈ ۔افریقہ سیریز خطرہ میں

- Advertisement -
- Advertisement -

کیپ ٹاؤن۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین پیر کو دوسرا ونڈے کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ایس اے اور ای سی بی نے مشترکہ طور سے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں بورڈ انگلینڈ کے ذریعہ کووڈ 19 کے دو ممکنہ مثبت ٹسٹ کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار ریو کا نتیجہ آنے کے بعد دونوں بورڈ ونڈے سیریز کے باقی دو میچوں کے لئے کیا کرنا ہے اس پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس سے پہلے بولینڈ پارک گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ونڈے منسوخ کردیا گیا تھا۔ جس ہوٹل میں انگلینڈ کی ٹیم قیام پذیر ہے اس کے دو عملے کے اراکین کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد ہفتہ کی شام انگلینڈ کی ٹیم اور انتظامیہ کا کورونا ٹسٹ کروایاگیا۔ نتیجے نہیں آنے کی وجہ سے پہلے میچ کو موخر کرنے پر اتفاق ہوا۔بالآخر اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بائیو ببل کے باوجود کورونا انگلینڈ کے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ18 نومبر کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے تین کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ان میں دو معاملے ٹیموں کے بائیو ببل میں جانے کے بعد سامنے آئے تھے ۔اب دوسرے ونڈے کے ملتوی ہونے کے بعد اس سیریز کے منسوخ ہونے کا امکان قوی ہوگیا ہے ۔ونڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریزہوئی تھی ، جس میں انگلینڈ نے3-0 سے جیت حاصل کی تھی۔دونوں ملکوں کی کھیل کی گورننگ باڈیز نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے افتتاحی میچ منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو پارل میں منعقد ہونا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیریز کے باقی دونوں میچوں کے انعقاد کا فیصلہ آزادانہ بنیادوں پر ٹسٹ کے نتائج کے بعد کیا جائے گا۔انگلش کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ ہمیں پہلا ونڈے میچ نہ کھیلنے پر بہت افسوس ہے لیکن کھلاڑیوں اور معاون عملہ کی فلاح ہماری بنیادی ذمے داری ہے۔

سابق انگلش کپتان اور سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دینے والے مائیکل ارتھرٹن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اب پوری سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلاسکیں کہ ہم کس طرح بہترین انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ نئے مثبت معاملات کے بعد انگلش کھلاڑیوں کے تحفظات درست ثابت ہوگیا جس کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پہلے ونڈے میچ کے التوا کے بعد کیا تھا۔یاد رہے کہ ونڈے سیریز خطرات سے دوچار ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو باآسانی منطقی انجام تک پہنچے۔مائیکل ارتھرٹن نے مزید کہا کہ یہ میچ کو منسوخ ہوگیا جبکہ بقیہ دونوں میچوں کے حوالے سے بھی مجھے کچھ اچھی توقعات نہیں۔