Friday, May 10, 2024
Homesliderدولہا کو وگ کا استعمال مہنگا پڑا  ،  دلہن نے شادی سے انکار...

دولہا کو وگ کا استعمال مہنگا پڑا  ،  دلہن نے شادی سے انکار کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

 اٹاوہ (اتر پردیش)۔ ایک دلہن نے شادی کے دن دولہے کو وگ پہنے دیکھ کر اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ اٹاوہ ضلع کے بھرتھانہ علاقے میں پیش آیا۔ دولہا اجے کمار کو شادی کیے بغیر ہی گھر لوٹنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق جب مالا کے تبادلے کی تقریب جاری تھی، دلہن نے دیکھا کہ اجے زیادہ محتاط ہیں اور بار بار اپنے روایتی سر کے پوشاک کو سنبھال  رہے ہیں۔ کسی نے دلہن کو بتایا کہ دولہا اصل میں گنجا ہے  اور اس نے سر پر وگ پہنی ہوئی  ہے ۔ دلہن بے ہوش ہو کر اسٹیج پر گر گئی۔ بعد میں جب اسے ہوش آیا تو اس نے دولہے سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے گھر والوں کی طرف سے کسی قسم کی ترغیب اسے راضی نہ کر سکی اور بارات آخرکار دلہن کے بغیر واپس آ گئی۔

عاشق نے لڑکی کا قتل کردیا
باغ پت (اتر پردیش)۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، باغ پت میں ایک دل جلے  عاشق نے دن دھاڑے ایک نوجوان لڑکی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ اس کے بعد ملزم واردات میں استعمال ہونے والا چاقو پکڑ کر تھانے پہنچا اور پولیس کے سامنے خود سپردگی اختیار کرلی ۔ باغ پت پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  کہ 20 سالہ دیپا کا رنکو کے ساتھ معاشقہ تھا جو کہ ایک دکاندار ہے۔ رنکو دیپا سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے گھر والے ان کے تعلقات کے خلاف تھے۔

باغ پت کے ایک انٹر کالج میں چپراسی کے طور پر کام کرنے والے متاثرہ کے والد نین سنگھ نے کہا دو دن پہلے یہ نوجوان  اپنے خاندان کے ساتھ میری بیٹی کا ہاتھ مانگنے آیا تھا۔ ہم شادی کے لیے تیار نہیں تھے چونکہ وہ ابھی پڑھ رہی تھی اور ہم شادی نہیں کرنا چاہتے تھے ۔”اس نے دیپا کو شادی کی اجازت نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جمعرات کو دیپا بازار سے  گھر لوٹ رہی تھی کہ گرودوارہ گلی کے قریب رنکو نے اس پر حملہ کیا۔ رنکو نے دن دھاڑے لڑکی کی گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر چھرا گھونپا اور قتل کردیا۔