Thursday, May 2, 2024
Homesliderدونوں شہروں کے کئی علاقوں میں برقی بار بار جانے سے عوام...

دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں برقی بار بار جانے سے عوام پریشان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد اورسکندرآباد کے متعدد علاقوں میں ان دنوں بجلی کی فراہمی میں روزانہ خلل پڑ رہا ہے۔ محکمہ بجلی کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی کٹوتی گرمیوں سے پہلے کی مرمت اور بحالی کے کاموں کی وجہ سے ہورہی ہے۔ دن کے وقت حیدرآباد کے کئی فلک بوس اپارٹمنٹس اور وسیع و عریض بنگلے شہر کا ایک پُرجوش علاقہ برقی کٹوتی سے پریشان  ہیں جبکہ راتوں کو جو رہائشی طویل بجلی کی غیر منظم قلت کی وجہ سے پریشانی میں گزاررہے  ہیں ۔

 حالانکہ شہر کے چند علاقوں میں برقی منقطع ہونے کے کچھ گھنٹوں میں  بحال کردی جاتی ہے تاہم  پرانے شہر علاقوں کے عوام کے مطابق ، دو سے چار گھنٹے تک بجلی کی فراہمی میں بار بار رکاوٹ ایک نیا معمول بن گیا ہے۔ بجلی کی یہ بار بار کٹوتی مکینوں کو بڑی تکلیف کا باعث بن رہی ہے۔ دوسری طرف تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل) کے عہدیداروں نے کہا کہ جن علاقوں میں بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے ، وہاں 1 سے 2 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی منقطع کرنا معمول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی موسم گرما کے کی آمد سے قبل بحالی کے اس طرح کے کام کو مکمل کرتی ہے۔ ریاستی حکومت اضافی بجلی پیدا کرنے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کا دعوی کرتی ہےلیکن جڑواں شہروں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی حقیقیت سے دور ہے۔

برقی کٹوتی سے سب سے زیادہ ان طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے جو اس وقت آن لائن جماعتوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ، جبکہ یکم فروری سے 9 ویں جماعت سے تعلیمی سرگرمیوں کو اسکولس میں شروع کردیا گیا ہے اور امتحانات کی تواریخ کا بھی اعلان کردیا گیا اور جو طلبہ امتحانات کی تیاروں میں مصروف ہیں انہیں برقی باربار جانے سے تعلیم میں شدید خلل پڑرہا ہے۔