Sunday, May 12, 2024
Homeبین الاقوامیدو سعودی خاتون اسکالرس کو گاوس گلوبل ایوارڈ

دو سعودی خاتون اسکالرس کو گاوس گلوبل ایوارڈ

ریاض ۔سعودی عرب کی دو اسکالر خواتین نے بہترین ریسرچ پبلی کیشن پرگاوس گلوبل ایوارڈ جیت لیا۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر نھی الحارثی کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی ہیں جبکہ رباب العمیری کاوسٹ میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق دونوں خواتین کو ریسرچ پبلی کیشن کا کام آگے بڑھانے اور جرمن شہر اسٹٹ گارٹ میں سوپر کمپیوٹر ہک پر تجربات میں مدد کے لیے  5 ہزار یورو اسکالر شپ دیا گیا ہے-۔سوپر ہک کمپیوٹر 5632 کمپیوٹرز کا مجموعہ ہے۔یہ سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
ہک ایچ پی آئی کمپنی کے سریع رفتار بین الاقوامی کمپیوٹرز میں سے ایک ہے۔یہ اے ایم ڈی سسٹم سے آراستہ ہے۔ اس میں بہت سارے گوشواروں اور معلومات کو انتہائی تیزی کے ساتھ موثر شکل میں تجزیہ کرنے والی میموری بھی ہے۔
رباب العمیری اور نھی الحارثی نے کہا  کہ گاوس گلوبل ایوارڈ ہمارے لیے  منفرد نوعیت کا موقع حاصل ہوا ہے۔ اس سے انہیں ریسرچ پبلی کیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دنیا کے بہترین اور تیز رفتار کمپیوٹر پر تحقیقی کام  کرنے میں مدد ملے گی۔
سعودی اسکالر خواتین نے کہا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل ریسرچ پبلی کیشن کے تجربات کے لیے شاہین ٹو کمپیوٹر استعمال کیا تھا۔ یہ  کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں میسر تھا۔  علاوہ ازیں برطانیہ میں موجود ازم بارد سے استفادہ کیا تھا۔
اسکالر خواتین نے مزید  کہا ہے کہ شاہین ٹو اب دنیا کے تیز رفتار کمپیوٹرز میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہ ٹاپ 500 کے مطابق دنیا بھر میں 38 ویں اور عالم عرب میں دوسرے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ گاوس گلوبل ایوارڈ اعلیٰ درجے کی کمپیوٹر ریسرچ پر 9 برس سے بہترین ریسرچ پبلی کیشن پر ایوارڈ تقسیم کر رہا ہے۔