Sunday, May 19, 2024
Homesliderدو سو سالہ جشن اردو صحافت شایان شان پیمانہ پر منانے کا...

دو سو سالہ جشن اردو صحافت شایان شان پیمانہ پر منانے کا فیصلہ،تلنگانہ اردو ورکنگ فیڈریشن کا مشاورتی اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے اردو صحافت کا دوسو سالہ جشن  شایان شان طور پر منانے کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کرتے ہوئے طئے کیا کہ ان تقاریب میں تمام اخبارات کے مدیران کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کرتے ہوئے ایک تفصیلی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ اس سلسلہ میں کل شب ایک مشاورتی اجلاس  فیڈریشن کے دفتر واقع وجئے نگر  کالونی میں ایک منعقد ہوا‘ جس کی صدارت ممتاز بزرگ صحافی جناب حسین علی خان المعروف چندرسریواستو  (مقیم امریکہ) نے کی۔ انہو ں نے اپنیصدارتی خطاب میں کہا کہ اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کو بامقصد بنانے کے لئے اردو دان طبقہ میں شعور بیدار کرنا ہوگا اور اس  کے لئے ان تھک محنت و جد و جہد کو لازمی قرار دیتے ہوئے  انہوں نے اردو زبان کے حق کے حصول کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کاتعاون حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

جناب چندرا سریواستو نے کہا کہ اردو زبان ریاست تلنگانہ میں زبانی طور پر دوسری سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے مگر عملی طور پر اردو زبان اور اردو صحافت سے معاندانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔ اردو صحافی اپنے حقوق کے حصول کے لئے حکومت سے صرف نمایندگیوں پر بھروسہ کے بجائے جد و جہد کو ترجیح دیں۔ جناب چندرا سریواستو نے فیڈریشن کو مشورہ دیا کہ وہ اس مرتبہ اردو صحافی کو میڈیا اکیڈمی کا چیرمین بنانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالیں چوں کہ میڈیا اکیڈمی کے قیام سے لیکر اب تک کسی اردو صحافی کو چیرمین کا عہدہ نہیں دیا گیا جس کے باعث اردو صحافی میڈیا کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سرکاری اقدامات میں الگ تھلگ کردیئے گئے ہیں‘ او روہ  اپنے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے صحیح رابطہ قائم نہیں کر سکے۔ ویٹرن صحافی شوکت علی خان نے  کہا کہ فیڈریشن ہر ماہ ایک سینیر صحیفہ نگارکو مدعو کرتے ہوئے ان کے صحافتی سفر‘ ان کے تجربات و مشاہدات سے نئی نسل کے صحافیوں اور قارئین کو واقف کروانے کی تجویز پیش کی۔

انہو ں نے کہا کہ اردو صحیفہ نگاروں کی زندگی کے نشیب و فراز کی روشنی میں آج کے دور میں ان کی خدمات سے متعارف کرواتے ہوئے ان کی معلومات سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔صدر فیڈریشن جناب ایم اے ماجد نے صحافت اور صحافیوں کی زبوں حالی کا ذکر کیا اور حالات سے متاثر اردو صحافیوں کے لئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اردو صحافت کے تمام گوشوں کو اس جشن کا حصہ بنانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔جواینٹ سکریٹری جناب حبیب علی الجیلانی نے مہمانوں کا استقبال اور اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کی ایک سال پر محیط تقاریب کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

ایڈیٹر گواہ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، ایڈیٹر صدائے حسینی جناب جعفر حسین، سی ای اور وائی دز نیوز جناب ایم اے نعیم‘ نیوز ہیڈ روبی نیوز ڈاکٹر آصف علی، جنرل سیکریٹری فیڈریشن جناب سید غوث محی الدین، فیڈریشن کے کنوینر حیدرآباد جناب محمد عبد المحسن نے اجلاس سے خطاب کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ آرگنائزنگ سکریٹری جناب محمد امجد علی نے کار روائی چلائی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔