Sunday, May 19, 2024
Homesliderدپیکا نے علی باغ میں 22 کروڑ کا بنگلہ خریدا

دپیکا نے علی باغ میں 22 کروڑ کا بنگلہ خریدا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے علی باغ میں 22 کروڑ روپے میں دوسرا گھر خریدا ہے ۔ ذرائع نے کہا  ہے  کہ یہ بنگلہ پہلے دی ایورسٹون گروپ کے راجیش جگی کی ملکیت تھا۔اداکارہ کے دفتر سے کوئی جواب نہیں آیا۔زیب کی ڈاٹ کام کے اشتراک کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق ، خریدار کے اے انٹرپرائززایل ایل پی ہیں جہاں دیپیکا پڈوکون شراکت دار ہیں اور آر ایس  ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ جہاں رنویر سنگھ ڈائریکٹر ہیں ان کے نام درج ہیں ۔

دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملکیت 13 ستمبر کو رجسٹرڈ کی گئی تھی اور 1.32 کروڑ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔ پراپرٹی 2.25 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کا تعمیراتی رقبہ تقریبا 18000 مربع فٹ ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس بنگلے کی قیمت تقریبا 12ہزار  روپے فی مربع فٹ ہے۔5 بیڈ روم ، ہال اور کچن گراؤنڈ پلس فرسٹ فلور بنگلہ ستیرجے نامی علاقے میں واقع ہے جسے اب ارب پتیوں کی گلی بھی کہا جاتا ہے۔

 ذرائع نے کہا ہے  کہ کوسٹل ریگولیشن زون کے اصول اس علاقے میں لاگو نہیں ہیں اور اس وجہ سے بلٹ اپ ایریا زیادہ ہے۔ علی باغ میں کئی مشہور شخصیات اور صنعت کاروں کے بنگلے ہیں جیسے ویدانتا ریسورسز کے نوین اگروال ، ریمنڈز کے گوتم سنگھانیہ ، یونیکیم لیبز کے پرکاش مودی۔ لمیٹڈ  انفوسس کے سلیل پاریکھ ، کے کے آر کے سنجے نائر اور نائکا کے فالگونی نیر اور ایکویٹی انویسٹر دیوین مہتا سمیت دیگر یہاں موجود ہیں ۔ ایجنٹس نے بتایا کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا بھی یہاں ایک بنگلہ ہے جو تھل ساحل کے حسین نظارہ واضح دیکھتا ہے ۔ علی باغ میں بنگلے 1 ایکڑ سے 10 ایکڑ تک پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی قیمت 10 کروڑ سے 70 کروڑ روپے کے درمیان ہے ۔