Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسدھونی عنقریب سبکدوشی کا اعلان کریں گے؟

دھونی عنقریب سبکدوشی کا اعلان کریں گے؟

- Advertisement -
- Advertisement -

برمنگھم ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہیندر سنگھ دھونی آئندہ چند دنوں میں اپنے کامیاب ترین کریر کا آخری مقابلہ کھیلیں گے کیونکہ ہندوستانی ٹیم رواں ورلڈ کپ میں جو آخری مقابلہ کھیلے گی، وہی شاید مہیندر سنگھ دھونی کے کریر کا بھی آخری مقابلہ ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم اگر ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرتی ہے اور 14 جولائی کو وہ ورلڈ کپ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو دھونی کے کریر کا یہ شاندار اختتام ہوگا۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن اس کے امکانات بہت ہی کم ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ کی قیادت سے اچانک ہی سبکدوشی کا فیصلہ کیا تھا۔ موجودہ سلیکشن کمیٹی جوکہ رواں برس اکتوبر تک اپنی خدمات انجام دے گی، جس کے بعد آئندہ برس آسٹریلیا میں منعقد شدنی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم چونکہ سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرچکی ہے لہذا ٹورنمنٹ کے اہم مرحلے پر بی سی سی آئی، دھونی کی سبکدوشی کے حساس مسئلہ پر تبادلہ خیال نہیں کرنی چاہتی ہیں۔

دھونی نے رواں ورلڈ کپ میں 93 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے 223 رنز اسکور کئے ہیں لیکن سابق ماسٹر بلاسٹر اور بائیں ہاتھ کے اوپنر سورو گنگولی نے ورلڈ کپ کے دوران ان کی سست رفتاری بیٹنگ پر تنقید کی ہے۔ بی سی سی آئی عہدیدار نے مزید کہا کہ دھونی کو کوئی بھی سبکدوش ہونے کا مشورہ نہیں دے سکتا کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کب اور کیا فیصلہ کرنا ہے۔