Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسدھونی  میں مزید کرکٹ باقی :ناصر حسین

دھونی  میں مزید کرکٹ باقی :ناصر حسین

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی میں اب بھی کافی کرکٹ باقی ہے اور ایسے میں ان پر سبکدوش ہونے کا دباو نہیں ڈالنا چاہئے۔دھونی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد سے اب تک میدان سے باہر ہیں اور ان کی سبکدوشی کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے لیکن دھونی ان قیاس آرائیوں پر خاموش ہیں۔

حسین نے اسٹار اسپورٹس کے نئے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہاکہ ایک مرتبہ دھونی نے کنارہ کشی اختیار کرلی تو وہ پھر واپس نہیں آئیں گے۔ صدیوں میں ایسے کھلاڑی آتے ہیں جن کو پوری دنیا میں تعریف ملتی ہے۔ لہذا ان پر اتنی جلدی سبکدوش ہونے کا دباو نہیں ڈالنا چاہئے۔صرف دھونی ہی جانتے ہیں کہ ان کی ذہنی حالت کیسی ہے لیکن آخر میں سلیکٹر کو ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ہندوستان کے سابق کپتانوں سنیل گواسکر اور کپل دیو کا بھی خیال ہے کہ میدان سے اتنے وقت تک باہر رہنے کے بعد دھونی کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی مشکل ہے۔

دھونی کے لئے واپسی کی امید آئی پی ایل کا 13 واں سیزن تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل 15 اپریل تک ملتوی ہے اور اس کا آگے شروع ہونا مشکل ہے۔حسین نے کہا کہ کیا دھونی اب بھی ہندوستان کے لئے کھیلنے کے قابل ہیں۔ یہ بہت عام سوال ہے۔لیکن میں نے جتنا دھونی کو دیکھا ہے، مجھے یقین ہے کہ ان میں کافی کرکٹ باقی ہے اور وہ ہندوستانی کرکٹ کے لئے ابھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔اگرچہ حسین نے تسلیم کیا کہ دھونی نے ورلڈ کپ کے دوران کچھ موقع گنوائے تھے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہدف حاصل کرتے وقت دھونی نے ایک دو موقع گنوائے تھے لیکن دھونی میں کافی صلاحیت ہے اور وہ اب بھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔