Thursday, May 16, 2024
Homesliderدھونی کرکٹ کے سب سے بڑے سوپر اسٹار

دھونی کرکٹ کے سب سے بڑے سوپر اسٹار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مہندر سنگھ دھونی پر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کافی تنقید کی جارہی ہے لیکن چینائی سوپرکنگزکیریبین کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان دھونی کرکٹ میں سب سے بڑے سوپر اسٹار ہیں۔براوو2011 سے چینائی کی ٹیم میں شامل ہیں اور اکثر دھونی کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔ چینائی نے2010 ،2011 اور2018 میں آئی پی ایل کے خطابات دھونی کی قیادت میں حاصل کئے۔براوو نے کہا کہ دھونی ہماری ٹیم اورکرکٹ کے سب سے بڑے سوپر اسٹار ہیں۔ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جس کے ساتھ آسانی سے میل جول بڑھایا جاسکتا ہے ۔

میدان سے باہر وہ ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں اور اس کے دروازے لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ جب بھی آپ سب سے سوپر اسٹار کی بات کرتے ہیں تو اس کے لئے صرف ایک شخص کا نام آتا ہے اور وہ ہے دھونی۔ براوو نے کہا کہ میرے خیال میں چینائی کی کامیابی کا زیادہ تر سہرا دھونی اور کوچ اسٹیفن فلیمنگ کو جاتا ہے ۔ ٹیم مالکان بھی ان دونوں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں تاکہ فیصلے کرتے وقت بیرونی مداخلت نہ ہو۔ دونوں اس کھیل کے بڑے طالب علم ہیں۔ دھونی جیسے کھلاڑی اور اسٹیڈیم اور فرنچائز کا ماحول آپ کو اپنے طور پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں چینائی سوپر کنگز کی کامیابی میں دھونی اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے اہم کردار ادا کیا۔براوو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سی ایس کے کی کامیابی کا سارا سہرا دھونی اور فلیمنگ کو دیا جانا چاہئے ۔ لہذا جب بھی ٹیم میں فیصلہ لیا جاتا ہے تو کوئی بیرونی شخص مداخلت نہیں کرتا ہے ۔ تمام کھلاڑی دھونی سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ڈریسنگ روم کا اچھا ماحول برقرار رکھتے ہیں ۔براوو نے2011 سے سی ایس کے کے104 میچوں میں121 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ وکٹ کے ساتھ آئی پی ایل میں2013 اور2015 میں دوبار پرپل کیپ جیتا تھا۔