Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںدھونی کی حکمت عملی اور پنت کی بیٹنگ پر آ ج سب...

دھونی کی حکمت عملی اور پنت کی بیٹنگ پر آ ج سب کی نظریں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان کی دارالحکومت دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ گراونڈ پر کھیلے جانے والے مقابلہ میں دہلی کیاپیٹلس اور مہمان چینائی سوپر کنگس آمنے سامنے ہوں گے لیکن اس مقابلہ میں دونوں ہی ٹیموں کے کپتانوں رشپھ پنت اور مہندر سنگھ دھونی کی قیادت اور بیٹنگ پر دنیائے کرکٹ کی توجہ مرکوز ہوں گی کیونکہ ورلڈ کپ کے تناظر میں مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ دوسرے وکٹ کیپر کی شمولیت کیلئے پنت کو سب سے مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔

 پنت نے ممبئی کے خلاف کھیلے گئے گذشتہ مقابلہ میں حریف ٹیم کے خلاف تیزترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی دھونی سے چھین لیا ہے جیسا کہ دھونی نے ممبئی انڈینس کے خلاف جہاں 20 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی تھی وہیں گذشتہ مقابلہ میں پنت نے صرف 18 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

چینائی سوپرکنگس میں جہاں اپنے پہلے مقابلے میں ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست دی تو وہیں دوسری جانب دہلی نے رواں سیزن شاندار آغاز کرتے ہوئے تین مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس کو پہلے ہی مقابلے میں ناکامی کا مزا چکھا دیا ہے۔ دہلی کے کوٹلہ میدان کی وکٹ چینائی سوپرکنگس کیلئے سازگار ہوسکتی ہے کیونکہ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے ہربھجن سنگھ، رویندر جڈیجہ اور عمران طاہر موجود ہیں جنہوں نے گذشتہ مقابلہ میں بنگلور کیلئے حالات مشکل ترین کرچکے تھے۔

پنت کیلئے بھی دھونی کے خلاف پریشان کن صورتحال ہوسکتی ہے کیونکہ ایک جانب پنت کا ریکارڈ اسپنرس کے خلاف شاندار نہیں ہیں تو دوسری جانب دھونی کی حکمت عملی بھی پنت کو ناکام بناسکتی ہے۔ ہربھجن سنگھ جنہوں نے بنگلور کے خلاف مین آف دی میچ مظاہرہ کیا ہے اور ان کا بولنگ ریکارڈ بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں اور خاص کرکہ جارحانہ بیٹنگ کیلئے جو مشہور ہیں ان کے خلاف بہتر ہے۔ پہلے مقابلے میں ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس کو آؤٹ کرنے کے بعد ہربھجن کے حوصلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں لہٰذا پنت کے خلاف ہربھجن کے مظاہرے اہمیت کے حامل ہوں گے۔

چینائی کے بیٹسمین جہاں تیزی کے ساتھ رنز بنانے کےلئے کوشاں ہوں گے تو دوسری جانب ایشانت شرما اور ٹرنٹ بولٹ دھونی کی ٹیم کو بہتر شروعات حاصل کرنے سے روکنے کیلئے کوشاں ہوں گے۔