Friday, May 17, 2024
Homesliderدھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات میں آئی اے ایس افسر گرفتار

دھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات میں آئی اے ایس افسر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

اندور۔ جب نوجوان کھیل کود میں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں تو والدین اور بزرگوں کی جانب سے انہیں اعلی ٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ آئی ایس اور آئی  پی ایس عہدیدار بنواور ملک و قوم کا نام روشن کرو۔جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں آئی پی ایس اور آئی ایس کو کافی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن برے لوگ اس عہدوں کو بھی بدنام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے بموجب مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو افسر (آئی اے ایس) کے ایک عہدیدارسنتوش ورما کو دھوکہ دہی اور دیگر الزامات میں گرفتار کر لیا ہے ۔ سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریش موٹوانی نے اس ضمن میں کہا ہے  کہ آئی اے ایس افسر ورما کے خلا ف یہاں مہاتما گاندھی روڈ تھانہ پولیس نے 27 جون کو اندور کی ضلع عدالت کے فرسٹ کٹیگری جوڈیشیل افسر ویجیندر سنگھ راوت کی شکایت پر ایک معاملہ درج کیا ہے ۔ درج معاملے میں ورما کے خلاف دھوکہ دہی، دستاویز کی جعلسازی، جعلی دستاویز کو حقیقی طور پر استعمال کرنا اور مجرمانہ سازش رچنے کے الزامات ہیں۔ اسی معاملے میں ملزم کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

شکایت کے مطابق ورما پر الزام ہے کہ اس نے 6 اکتوبر 2020 کو جج کے نام سے ایک فراڈ آڈر تیار کیا جس میں ان کے خلاف یہاں کی لسوڑیا تھانہ پولیس کی جانب سے 2016 میں درج مارپیٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج ایک معاملے میں خود کو بے قصور دکھایا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق الزام ہے کہ ورما نے ترقی کے لیے اس مبینہ حکم کا استعمال کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ورما کے خلاف 2016 میں ایک خاتون نے مار پیٹ اور دیگر الزام عائد کرتے ہوئے لسوڑیا تھانہ پولیس کو شکایت دے کر معاملہ درج کروایا تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کی تفتیش کے دائرے میں دیگر کئی الزامات آ سکتے ہیں۔ معاملے کی تحقیقات سی ایس پی موٹوانی کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ ملزم سنتوش ورما کو مقامی عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔ ورما 2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور فی الحال شہری انتظامیہ اور ترقیاتی محکمہ میں ایڈینشنل کمشنر کے عہدے پر فائز بتائے جا رہے ہیں۔