Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںدہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کاعنقریب ہوگا اعلان

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کاعنقریب ہوگا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:  دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ طئے کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام ملاقات کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اجلاسوں کا سلسلہ شروع کیا۔ذرائع کے مطابق دہلی میں 22فر وری سے قبل انتخابات ہونے ہیں،کیونکہ موجودہ اسمبلی کی معیاد فروری 2020 میں ختم ہو رہی ہے۔

کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ”دہلی کے 70 رکنی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کا اعلان جمعرات کو لنچ کے بعد کیا جائے گا‘۔چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڈہ اور الیکشن کمشنر ز اشوک لاوسہ اور سشیل چندرا دوسرے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے پہلے دور میں موجود تھے۔اجلاس صبح 10بجے یہاں الیکشن کمیشن کے دفتر میں شروع ہوا۔

دوسری جانب،اسمبلی انتخابات کے لئے مہم شروع ہو چکی ہے۔عام آدمی پارٹی،بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کے قائدین لوگوں سے مل رہے ہیں اور پروگراموں کا آغاز کر رہے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے لئے یہ انتخاب بہت برا امتحان ہو گا کیونکہ ان کی پارٹی نے 2015 میں دہلی کے انتخابات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔لیکن 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کار کردگی اچھی نہیں تھی۔دہلی میں،گھر،تعلیم اور دہلی کو ریاست کا درجہ دینا،یہ اہم مدے ہیں۔

کیجریوال نے گذشتہ ہفتے کارکنوں کو بتایا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے2015 میں جتنی بھی نشستیں حاصل کی تھی،اس سے زیادہ نشستیں جیتناہے۔ 2015 کے انتخابات میں،کیجریوال کی پارٹی نے 70 میں سے 67 نشستیں حاصل کی تھی۔عنقریب دہلی اسمبلی انتخابات کی تواریخ کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔