Friday, May 17, 2024
Homeہنددہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 8فروری کو رائے دہی،11فروری کو...

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 8فروری کو رائے دہی،11فروری کو نتائج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کو دہلی اسمبلی انتخابات2020 کی تاریخوں کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق، دہلی میں 8فروری کو رائے دہی ہوگی اور 11فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کی تاریخ 14جنوری ہے،جبکہ 21 جنوری نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔نامزدگیوں کی جانچ 22جنوری کو ہوگی۔نام واپس لینے کی آخری تاریخ 24جنوری ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا کہ دہلی کے 2689 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس کے لئے 13757 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے لئے 90 ہزارافسران کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہے۔

دہلی اسمبلی کی کل 70نشستیں ہیں،جن میں سے عام آدمی پارٹی نے پچھلی بار 64نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔دہلی میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد تقریباً16ملین ہے۔دہلی کے چیف انتخابی افسر نے مطلع کیا ہے کہ دہلی میں مرد ووٹرز کی تعداد80,55,686 ہے،جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 66,35,635 ہے۔قومی دارالحکومت 815 ووٹرز تیسری صنف پر مشتمل ہیں،جبکہ این آر آئی کے ووٹرز 489 ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے سینئیر شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن تک لانے اور لیجانے کی سہولتوں کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ،جو بزرگ اور معذور شہری ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی پوسٹل بیلیٹ کی سہولت رہے گی۔