Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی اسموگ ٹاور لگانے والی ہندوستان کی پہلی ریاست

دہلی اسموگ ٹاور لگانے والی ہندوستان کی پہلی ریاست

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے چیف منسٹراروند کجریوال کی قیادت میں آلودہ ہواکو صاف کرنے کے لئے اسموگ ٹاور لگانے والی دہلی ہندوستانکی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔رائے نے بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر کناٹ پلیس میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاورکا جائزہ لیا اورکہا کہ20 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے اسموگ ٹاورکا کام 15 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا اس کے بعد ماہرین ماحولیات اس کے نتائج کا مطالعہ کریں گے ۔ اسموگ ٹاور اوپر سے آلودہ ہوا کوکھینچ کر اسے صاف کرے گا اور اسے10 میٹر کی بلندی پر چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اسموگ ٹاورکی تعمیر کے لئے آئی ٹی ممبئی ، این بی سی سی اور ٹاٹا پروجیکٹس ڈی پی سی سی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے ۔ اگر یہ پہلا پائلٹ منصوبہ کامیاب رہا تو دہلی میں اس طرح کے مزید اسموگ ٹاور لگائے جائیں گے ۔

 اس ٹاورکی بلندی تقریبا25 میٹرس ہے اور اس کا طول40 بائیس مربع میٹر ہوگا۔ یہ اسموگ ٹاورایک ہزار مکعب میٹر ہوا فی سیکنڈ صاف کرکے اسے باہر کی جانب خراج کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں چین میں اس قسم کے اسموگ ٹاورکو لگایا گیا ہے لیکن چین کی ٹکنالوجی اور اس اسموگ ٹاور کی ہماری ٹکنالوجی میں تھوڑا سا فرق ہے ۔ جس اسموگ ٹاورکو ہم لگارہے ہیں اس میں امریکی ٹکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ۔ چین میں نصب اسموگ ٹاور نیچے سے ہواکھینچتا ہے اور اسے اوپر سے خارج کرتا ہے جبکہ ہم جو اسموگ ٹاور نصب کر رہے ہیں ،اس میں ہوا کھینچنے کا عمل اس کے برعکس ہے ۔ یہ اوپر سے آلودہ ہوا کو کھینچ لے گا اور نیچے صاف ہوا کو جاری کرے گا۔ اس کے چاروں طرف40 پنکھے ہیں جو ہواکو صاف کرکے اسے10 میٹر کی بلندی پرخارج کریں گے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس کا اثر ایک مربع کلومیٹر تک ہوگا تاکہ2.5 پی ایم اورمنفی10 پی ایم یعنی جو آلودہ ہوا ہے ا س کو صاف کیا جاسکتا ہے ۔ یہ دہلی حکومت کا ایک بڑا پروجیکٹ ہے ۔