Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی انتخابات سے قبل کیجریوال نے10 بنیادی سہولیات کی ضمانت دی

دہلی انتخابات سے قبل کیجریوال نے10 بنیادی سہولیات کی ضمانت دی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: 8فروری کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل،دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز اپنے ”گارنٹی کارڈ“میں پانی اور بجلی پر مفت سبسڈی جار رکھنے کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے مفت عوامی سفر اور شہر میں غیر مجاز کالونیوں میں مفت عوامی سفراور بنیادی سہولیات کی ضمانت دی۔

وزیر اعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کے دفتر میں کیجریوال کا گارنٹی کارڈ جاری کیا اور دہلی میں فضائی آلودگی کو تین گنا کم کرنے کے وعدے سمیت دس ضمانتیں دی ہیں۔کارڈ میں لکھا ہے،دہلی کو سبز بنانے کے لئے ہم 20ملین سے زیادہ درخت لگائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کی پہلی گارنٹی بجلی سے متعلق ہے،جو 24گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور سب کے لئے 200 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا گیا ہے۔

گارنٹی میں لکھا گیا ہے کہ ”شہر کو تاروں کے جال سے آزاد کیا جائے گا اور بجلی ہر ایک گھر میں زیر زمین کیبل کے ذریعے پہنچے گی۔عام آدمی پارٹی نے اگلے پانچ سالوں میں ہر گھر میں 24 گھنٹے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے اور کہا کہ 20,000 لیٹر مفت پانی کی فراہمی کی اسکیم جاری رکھیں گے۔

کیجریوال کی تیسری گارنٹی نئی دہلی کے ہر بچے کے لئے عالمی معیار کی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے اپنی چوتھی گارنٹی کے بطور سب کے لئے صحت کی بہتر سہولیات کا بھی وعدہ کیا۔ان کی پانچویں گارنٹی شہر کے لئے ”سب سے بڑی اور سستی“ نقل و حمل کی سہولت ہے۔انہوں نے وعدہ کیا ”شہر میں 11,000 سے زیادہ بسیں اور 500 کلو میٹر طویل میٹرو کی لمبائی کا وعدہ کیا۔

خواتین کے لئے مفت بس سفر کی خطوط پر کیجریوال نے کہا،طلباکا سفر بھی مفت کیا جائے گا۔چھٹی گارنٹی شہر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنا ہے،اس میں یمنا ندی کو صاف کرنے کا بھی وعدہ شامل ہے۔اگرچہ ویسٹ مینجمنٹ ایم سی ڈی کے ساتھ ہے،عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں مین قومی دارالحکومت کو فضلہ فری بنا دیا جائے گا۔ان کی آٹھویں گارنٹی یہ تھی کہ شہر کو خواتین کے لئے محفوظ بنایا جائے گا اور کہا کہ آپ کی حکومت،محلہ مارشل بھی تعینات کرے گی۔

انہوں نے اپنی نویں گارنٹی کے بطور غیر مجاز کالونیوں کے لئے سڑک،پانی کی فراہمی،گٹر،سی سی ٹی وی اور محلہ کلینک کا وعدہ کیا۔اور دسواں  اور آخری وعدہ یہ ہے کہ جھگیوں (کچے مکانوں) میں رہنے والوں کو پکے مکانات دئے جائیں گے۔کیجریوال نے کہا کہ پارٹی منشور اگلے 10دنوں میں جاری کیا جائے گا۔کیجریوال نے گارنٹیوں کے اعلان کے بعد کارڈ پر بھی دستخط کر دئے،اور کہا کہ“وہ اگلے پانچ سالوں میں ان وعدوں کو پورا کریں گے“۔