Thursday, May 16, 2024
Homesliderدہلی ایرپورٹ پر سماجی فاصلے کےلئے ٹکنالوجی کا استعمال

دہلی ایرپورٹ پر سماجی فاصلے کےلئے ٹکنالوجی کا استعمال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کےلئے سماجی فاصلے کو اہم ہتھیار تصور کیا جارہے ہے اور ہر عوامی مقامات سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور خاص کر عوامی مقامات جن میں بس اور ریلوے اسٹیشٹن کے علاوہ ایرپورٹس قابل ذکر ہیں ، یہاں کسی بھی حال میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکنہ اقدام کیا جارہا ہے ، یہی وجہ کہ اب دہلی ایر پورٹ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے آرٹیفشل انٹیلجنس (اے آئی ) یا مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا ۔

 دہلی ایر پورٹ پر سماجی فاصلے کے انتظام کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام نصب کیا گیا ہے ۔دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفسر ودیش کمار جے پوریا نے کہا ہےکہ اس طرح کے سینسر ٹرمنل3 کی چھتوں پر جگہ جگہ نصب کئےگئے ہیں جس سے کنٹرول روم میں پتہ چلتا رہے گا کہ کس علاقے میں کتنے لوگ ہیں۔

کسی بھی علاقے میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں اے آئی کی مدد سے ایک انتباہ جاری کیا جائے گا اور متعلقہ ایجنسیوں کو خبردار کردیا جائے گا۔ ایرپورٹ کے عملے اس علاقے میں جائیں گے اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے ۔

یہ نظام انڈی وژول ڈینسیٹی انڈیکس کی بنیاد پرکام کرتا ہے ۔ انڈیکس 0 سے 5کے پیمانے پر تیارکیا گیا ہے ۔ ایک سے کم انڈیکس کا مطلب یہ ہے کہ دوافراد کے درمیان سماجی فاصلہ ہے اور قواعدہ پر پوری طرح عمل کیا جارہا ہے ۔ انڈیکس ایک اور دوکے درمیان ہونے کا مطلب ہے کہ اس علاقے میں ہجوم بڑھتا جارہا ہے ۔ انڈیکس دو سے زیادہ ہونا ظاہرکرتا ہے کہ سماجی فاصلے پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ انڈیکس ڈیڑھ پر پہنچنے پر متعلقہ ایجنسیوں کو الرٹ مل جاتا ہے ۔

اس ضمن میں جے پوریا نے مزید کہا کہ ایرپورٹ کے داخلی علاقے ، چیک ان ، سیکیورٹی چیک ، امیگریشن جیسے ہرعلاقے میں سینسرز لگائے گئے ہیں ، جہاں سفر سے متعلق کام انجام دیا جاتا ہے ۔ مجموعی طور پر516 سینسر لگائے گئے ہیں اور ان میں سے 16 سینسر ٹرمنل کے آٹھ داخلہ دروازوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ویکسین کے بعد بھی سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔