Saturday, May 4, 2024
Homesliderدہلی دھماکہ کے بعد ممبئی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

دہلی دھماکہ کے بعد ممبئی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب پُر اسرار دھماکے کے بعد احتیاطی اقدام کے تحت مہاراشٹرپولیس نے ممبئی سمیت ریاست بھر میں سکیورٹی سخت کردی ہے ۔ مہاراشٹرا کے نائب چیف منسٹر اجیت پوار اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے محکمہ داخلہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ دہلی دھماکہ کے بعد یہاں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ریاست میں حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ممبئی کے نریمن ہاؤس کے قریب سیکیورٹی اقدامات کو سخت کردیا گیا ہے ۔ یہاں حفاظتی انتظامات کو سخت کرنے کی اہم وجہ یہ ہے کہ یہاں یہودیوں کی عبادت گاہ ، چابڈ ہاؤس میں26/11 مبئی میں دہشت گرد حملے پیش آئے تھے ۔ ممبئی میں واقع اہم قونصل خانے کے متاثرین کے لئے ایک یادگار میوزیم کے ساتھ واقع ہے ۔ کچھ بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتربھی یہاں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ تمام ایرپورٹس ، بڑے ریلوے اسٹیشنس ، بس ڈپووں ، سرکاری دفاتر ، اہم تنصیبات ، مخصوص مذہبی یا زیارت گاہوں اور دیگر اہم عمارتوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رکھنے کے لئے سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔پولیس اور دیگر مسلح یونٹوں نے ممبئی ، پونے ، اورنگ آباد ، ناگپور اور دیگر مقامات پر بھی حساس یا ہجوم والے علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے ۔پوار اور دیش مکھ نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں ، کسی نامعلوم چیزکو چھونے سے گریز کریں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔یادر ہے کہ گزشتہ شام دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے ایک کم شدت والا دھماکہ ہوا تھا لیکن اس واقعہ میں کسی کا جانی نقصان  نہیں ہوا ،تاہم قریبی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے اور مالی نقصان کی خبریں ملی ہیں۔ علاوہ ازیں اسیکوریٹی ایجنسیاں مصروف تحقیقات ہیں۔