Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب کم شدت والا دھماکہ

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب کم شدت والا دھماکہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی  میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب آج شا م کے وقت  ایک کم شدت کا دھماکہ ہوا۔دہلی پولیس نے کہا کہ یہ دھماکہ شہر کے وسط میں 5 اورنگ زیب روڈ کے سڑک کے کنارے ہوا۔ شام پانچ بجے کے قریب پیش آئے اس واقعہ کے فوراً بعدفائربریگیڈ،سوات اورفرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مختلف زاویوں سے  دیکھ رہے ہیں۔ متعدد پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کس نوعیت کا مواد تھا جس کا دھماکہ ہوا ہے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ آج ہند۔اسرائیل تعقات کی 29 ویں سالگرہ بھی ہے ۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے معاملے کی تحقیقات کے لئے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک ٹیم کو بھی اسرائیلی سفارتخانے کے آس پاس حفاظتی انتظام بڑھانے کے لئے بڑھایا گیا ہے۔

محکمہ فائر فائر کی معلومات کے مطابق ، شام 5 بج کر 11 منٹ پر انہیں فون موصول ہوا  اور فائر کے تین ٹینڈروں کو کام میں لایا گیا۔ اس دھماکہ سے  قریب کھڑی گاڑی کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیوں کے شیشہ ٹوٹ گئے ہیں۔ پولیس  قریبی مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دہلی کے حالات پر امن نہیں ہیں کیونکہ کئی ماہ سے کسانوں کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی بھی پرتشدد واقعہ میں تبدیل ہوئی ہے۔ان حالات میں مذکورہ دھماکہ کے ساتھ ہی جتنی زبانیں اتنی باتیں کا چرچہ ہے  تاہم پولیس نے ابتدائی معلومات میں دیگر کوئی تفصیل نہیں دی ہے اور بس اتنا کہا ہے کہ اس دھماکہ کی تحقیقات جاری ہے اور ہر زاویہ سے اس کی تحقیق کا امکان ہے۔