Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگدہلی میں ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی،43 افراد ہلاک،متعدد زخمی

دہلی میں ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی،43 افراد ہلاک،متعدد زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مغربی دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے علاقہ میں اتوار کے روز پر ہجوم بازار میں ایک بیگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد کم از کم 43 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔آگ میں جھلس کر مرنے والے افراد مزدور ہیں۔وہ فیکٹری میں سو رہے تھے کہ اتوار کی صبح 4.30 سے 5 بجے کے درمیان آگ لگ گئی۔اس حادثہ میں 60 سے زیادہ افراد کو بچایا گیا ہے اور انہیں لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال(ایل این جے پی) اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امحکمہ فائر نے بتایا کہ انہیں 5.22 کے آس پاس فون آیا اور 25 فائیر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے،لیکن فائر حکام نے بتایا کہ یہ شارٹ سر کٹ ہو سکتا ہے۔

دہلی فائر سروس کے چیف اتول گرگ نے بتایا فیکٹری میں لگی اس آگ میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔آگ قریب کی دیگر عمارتوں تک پھیل گئی۔ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ بیگ فیکٹری کے مالک کے خلاف رہائشی علاقے سے بیگ سازی یونٹ چلانے اور حفاظتی اصولوں کو توڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس واقعہ کو قیمتوں جانوں کا افسوسناک نقصان قرار دیا ہے اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کہ کہ وہ ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے،اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرمین اپنی پوری کو شش کر رہے ہیں،امدادی کارروائی جاری ہے۔کیجریوال حکومت نے اس آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپئے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بی جے پی کے قومی کار گزار صدر جے پی نڈا نے ٹویٹ کیا کہ ”رانی جھانسی روڈ،اناج منڈی،دہلی میں آگ کے سانحے میں جان و مال کے نقصان سے انتہائی تکلیف ہوئی۔آگ لگنے کا یہ واقعہ دہلی میں آگ لگنے کے بڑے واقعہ میں سے ایک ہے،جو 13جون 1997کو جنوبی دہلی کے گرین پارک علاقے میں سینما گھر میں لگی آگ کے بعد پیش آیا تھا،جس میں 59 افراد ہلاک ہوئے تھے،اور 100سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے۔