Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی میں دیوالی کا اثر، آنکھوں اورگلے میں جلن کی شکایت

دہلی میں دیوالی کا اثر، آنکھوں اورگلے میں جلن کی شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دیوالی کی رات کو ہونے والی آتش بازی کا اثر جمعہ کی صبح نظر آیا جب لوگوں کو گلے اورآنکھوں میں جلن کی پریشانی محسوس ہوئی۔سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود ، تہوار کا جشن منانے کے جنون میں پٹاخے پھوڑنے کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس خطرناک زمرے میں پہنچ گیا ہے اور صبح کو آسمان میں دھواں اور آلودگیوں کی ایک موٹی چادر چھائی رہی۔

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں پارٹکیولیٹ میٹر (پی ایم) 2.5 کا ارتکاز999 فی کیوبک میٹر پر ناپاگیا، جب کہ پڑوسی شہروں فرید آباد، غازی آباد،گڑگاؤں اور نوئیڈا میں یہ400 فی مکعب میٹر سے زیادہ تھا۔

سسٹم آف ایرکوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر)کے مطابق اتوار تک ہواکے معیار میں بہتری کا امکان نہیں ہے ۔ سنٹرکے مطابق اتوار کی شام تک دہلی میں ہوا کا معیار بہتر نہیں ہوگا۔ تاہم اس کی سدھار میں کافی اتار چڑھاؤآئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کی ہوا کا معیار اتوار، 7 نومبر تک خراب رہے گا۔ حالانکہ اس میں بتدریج بہتری آئے گی لیکن اس وقت دہلی کا ماحول بہت آلودہ ہے ۔ پٹاخوں پر پابندی کے باوجود زیادہ تر علاقوں میں لوگوں گے پٹاخے پھوڑنے اورکھیتوں میں پرالی جلانے سے بھی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے ۔

دوسری جانب تمل ناڈو میں ریاستی ملکیت والی تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (ٹی اے ایس ایم اے سی) کے ذریعہ شراب کی فروخت اس سال دیوالی کے تہوار کے دوران مسلسل دوسرے سال440 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ٹی اے ایس ایم اے سی کے عہدیداروں نے کہا کہ3 نومبرکو دیوالی کے موقع پر شراب کی فروخت 214.61 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی تھی، وہ گزشتہ روز بڑھ کر229.42 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران مجموعی فروخت 444.03 کروڑ روپے کی ہوئی ہے ۔

تاہم، یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے لیے 467.69 کروڑ روپے کی کل فروخت سے 23.66 کروڑ روپے کم ہے ۔شراب کی سب سے زیادہ فروخت کے معاملے میں مدورائی پہلے نمبر پر ہے ۔ یہاں47.21 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی ہے ۔ 3 نومبر کو سیلم میں 44.27 کروڑ روپے ، تریچی میں 43.38 کروڑ روپے ، کوئمبٹور میں 41.75 کروڑ روپے اور چنئی میں 38 کروڑ روپے شراب کی فروخت ہوئی۔