Thursday, May 2, 2024
Homesliderدہلی میں عمارت مہندم ، 4 افراد ہلاک

دہلی میں عمارت مہندم ، 4 افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ نئی دہلی کے بوانا علاقے میں رات میں  چار منزلہ عمارت گرنے سے ایک نو سالہ بچی سمیت چار افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رقیہ خاتون، شہزاد، آفرین اور دانش کے نام سے ہوئی ہے، یہ سبھی جے جے کالونی کے رہائشی ہیں ، جبکہ دو خواتین  جن کی شناخت فاطمہ اور شہناز کے نام سے ہوئی ہے، کو بچا کر دواخانہ منتقل کردیا گیاہے ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فاطمہ اور شہناز دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 دہلی فائر سروس کے سربراہ اتل گرگ نے میڈیا کسے کہا ہے کہ انہیں 2.48 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ اسی وقت مقامی لوگوں کی طرف سے پولیس کو بھی اطلاع دی گئی اور شمالی ضلع کی پولیس فوری طور پر حادثہ کے  مقام پر پہنچ گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آؤٹر نارتھ) برجیندر کمار یادو نے کہا کہ منہدم ہونے والی عمارت راجیو رتن آواس یوجنا کا حصہ ہے جس میں تقریباً 300 سے 400 فلیٹ ہیں۔

یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا ہے کہ فوری طور پر تین جے سی بی، ایک ہائیڈرا اور دو ایمبولینسیں وہاں پہنچ گئیں اور بچاؤ کارروائی  شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا  کہ ملبے سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ڈی سی پی نے مزید کہا انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بابو جگجیون رام میموریل اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ تین جے سی بیز نے ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے چار گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کے بعد راحت کاری کام  ختم ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعہ کا حادثہ قومی دارالحکومت میں پچھلے پانچ مہینوں میں عمارت گرنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ تقریباً پانچ ماہ قبل 13 ستمبر 2021 کو شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں ایک تین منزلہ قدیم  عمارت گر گئی تھی جس میں دو بچوں کی جان گئی ۔ جمعہ کے واقعے میں بھی عمارت قدیم  اور خستہ حال تھی۔ پولیس نے ابھی تک حادثہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔