Friday, May 17, 2024
Homesliderدہلی میں عوامی مقامات پر مورتی وسرجن پر پابندی،50 ہزار جرمانہ

دہلی میں عوامی مقامات پر مورتی وسرجن پر پابندی،50 ہزار جرمانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے دہلی میں عوامی مقامات پرمورتی وسرجن پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کمیٹی نے کسی بھی آبی ذخیرے میں مورتی وسرجن پر روک لگادی اور لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں بالٹی یا کنٹینر میں مورتی وسرجن کریں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے ندیوں اور جھیلوں میں ہونے والی آلودگی باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے ایجنسیوں سے کہا کہ مورتی وسرجن کے معاملے میں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈی پی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ درگا پوجا کے دوران یمنا ندی یا کسی دیگر آبی ذخائر/تالابوں/گھاٹوں سمیت کسی بھی عوامی مقامات پر مورتی وسرجن کی اجازت نہیں ہوگی۔ مورتی وسرجن کی رسم گھر میں ہی بالٹی یاکنٹینر میں کی جا سکتی ہے ۔ مورتی وسرجن کی وجہ سے پانی کے معیار میں گراوٹ پر ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے پانی کے معیارمیں کمی آتی ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹر آف پیرس (پی او پی) سے مورتی بنانے کے بجائے روایتی مٹی جیسے قدرتی موادکا استعمال کیا جائے ۔ پی او پی سے بنی مورتیوں پرلگائے گئے کیمیائی رنگوں اور پینٹس کی وجہ سے آبی حیاتیات کی زندگی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بتوں کو رنگنے کے لیے صرف پانی میں گھل جانے والے اورغیر زہریلے قدرتی رنگ استعمال کئے جائیں۔ ڈی پی سی سی نے ان ہدایات کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن، دہلی پولیس سمیت تمام ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔یاد رہے کہ اس قبل فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں پٹاخوں پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔