Thursday, May 2, 2024
Homesliderدہلی میں فوری لاک ڈاؤن کا مطالبہ

دہلی میں فوری لاک ڈاؤن کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد میں ایک بار پھر دن بہ دن ریکارڈ نئے مریضوں کے اضافہ اور عالمی وباکووڈ19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے چیف منسٹر اروند کجریوال سے فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دہلی حکومت کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8593 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور85 افرادکی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ ماکن نے ٹوئٹ کرکے ریکارڈ مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اروندکجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کووڈکے 8,593 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، جہاں ہزاروں (یا لاکھ سے زیادہ) لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے۔خیال رہے دہلی میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 459975 اوراموات کی مجموعی تعداد 7228 ہوچکی ہے ۔

یاد رہے کہ دہلی اورہریانہ میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے مریض منظر عام پر آرہے ہیں جیسا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے جس میں سرفہرست دہلی اور ہریانہ ہے ۔اسی عرصہ کے دوران دہلی میں جہاں 1244 فعال معاملات کا اضافہ ہوا وہیں ہریانہ میں 692 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔
جمعرات کو صحت اورخاندانی بہبودکی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 47905 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 86.84 لاکھ اور اسی دوران مرنے والوں مجموعی تعداد 1.28 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی مدت کے دوران ، 52718 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد اس وبا سے صحت یابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80.66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ وائرس کے نئے معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال معاملات 5363 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 489294 رہ گئی۔